جل شکتی وزارت

 کثیر مقصدی پروجیکٹ میکے داتو

Posted On: 04 AUG 2022 6:29PM by PIB Delhi

 

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ میکے داتو بیلنسنگ ریزرور نیز  پینے کے پانی کے پروجیکٹ  کی فیزی بلٹی  رپورٹ  (ایف آر)کو تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی تیاری کےلئے  اصولی منظوری کی خاطر مرکزی آبی کمیشن کو   سونپی  گئی ہے ۔سی ڈبلیو سی نے پروجیکٹ اتھارٹی (کرناٹک حکومت) کے ذریعہ  ڈی پی آر کی تیاری کےلئے اصولی منظوری دی ہے جن میں  بعض شرائط  بھی شامل ہیں، جیسا کہ ایف آر میں بتایا گیا کہ اسکیم کا اہم مقصد    سپریم کورٹ کے ترمیم کے مطابق  کاویری آبی تنازعہ سے متعلق ٹریبونل (سی ڈبلیو ڈی ٹی) ایوارڈ کو نافذ کرنا ہے۔کاویری  آبی اتھارٹی کی منظوری  ایم او ڈبلیو آر ، آر ڈی اور جی آر کی ایڈوائزری کمیٹی کے ذریعہ ڈی پی آر کے غور و فکر کے لئے  مطلوبہ شرط ہوگی۔

بعد ازاں  کرناٹک کی حکومت نے جنوری 2019 میں  سی ڈبلیو سی کو میکے داتوں بیلنسنگ ریزرور نیز پینے کے پانی کے پروجیکٹ  کی تفصیلی پروجیکٹ (ڈی پی آر) سونپی تھی اور  ڈی پی آر کی نقلیں  کاویری آبی بندوبست کی اتھارٹی (سی ڈبلیو ایم اے) کو بھیجی تھی۔ تاہم اس موضوع پر شامل  ریاستوں کے درمیان  اتفاق رائے کی کمی کی وجہ سے  اس معاملے پر تبادلہ خیال نہیں ہوسکا۔

میکے داتون بیلنسنگ ریزرور نیز پینے کے پانی کے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کو 22 جولائی 2022 کو منعقدہ سی ڈبلیو ایم اے کی سلامی میٹنگ کے ایجنڈے میں دوبارہ شامل کیا گیا۔ تاہم میک داتو پروجیکٹ ڈی پی آر پر اس میٹنگ میں بات نہیں ہوسکی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ع ح۔ ن ا۔

U-9474

                          



(Release ID: 1854072) Visitor Counter : 60


Read this release in: English