پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ہیبل، میسور میں سی این جی اسٹیشنوں اور ایل سی این جی  اسٹیشنوں کا افتتاح کیا


جناب ہردیپ سنگھ پوری نے سی  جی ڈی اداروں سے درخواست کی کہ وہ مقررہ وقت کے اندر کم از کم کام کے پروگرام کے تحت پی  این جی کنکشن  مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں

حکومت نے ایندھن کی اونچی بین الاقوامی قیمتوں کا گھریلو صارفین پر اثر کم کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں: جناب پوری

Posted On: 23 AUG 2022 6:43PM by PIB Delhi

ماحولیات کے اعتبار سےسازگار کمپریسڈ نیچرل گیس کو عام کرنے کے لئے پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ایک آن لائن تقریب کے ذریعے آج ہیبل، میسور، کرناٹک میں 201ویں سی این جی اسٹیشن اور چوتھے ایل  سی این جی اسٹیشن کا افتتاح کیا    ۔ یہ سی این جی ؍ ایل سی این جی اسٹیشن اے جی اینڈ پی پر تھم نے قائم کئے ہیں۔ اسٹیشنوں کا افتتاح آج یہاں  پٹرولیم اور قدرتی گیس  کی وزارت میں سکریٹری جناب    پنکج  جین اور  وزارت اور تیل اور گیس کمپنیوں کے افسران کی موجودگی میں ہوا۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LMAT.jpg

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اے جی اینڈ پی پرتھم کو ملک میں سی این جی اسٹیشنوں اور ایل سی این جی اسٹیشنوں کی تعداد بڑھانے پر   انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان، پالیسی اور انضباطی ماحول میں  لگاتار بہتری لا کر صاف ستھرے اور پائدار ایندھن کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے کے عزم کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں ملک میں سی این جی اسٹیشنوں کی تعداد     2014 میں 938 سے بڑھ کر 4629 ہو گئی ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 8000 ہو گئی ہے۔ پی این جی کنکشن میں چار گُنا اضافہ ہوا ہے اور یہ تقریباً  ایک کروڑ ہو گئے ہیں، جبکہ سی جی ڈی نیٹ ورک میں 9 گنا اضافہ ہوا ہے اور 630 اضلاع  احاطہ کیا گیا ہے۔

 

وزیر موصوف نے کہا کہ مودی سرکار نے سیاسی ادارے، پالیسی امور میں شفافیت اور ان فیصلوں پر عمل درآمد کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، جن سے یہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔

 

جناب پوری نے کہاکہ موجودہ عالمی صورتحال میں گیس اور  خام تیل کی پیداوار اور دستیابی ایک چیلنج ہے، لیکن ہندوستان  توانائی کی لگاتار سپلائی کو مناسب قیمتوں پر ممکن بنا رہا ہے اور یہ اس لئے ممکن ہو سکا کہ حکومت نے گھریلو صارفین پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

 

جناب پوری نے زیادہ سے زیادہ گھروں تک پی این جی پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام سی جی ڈی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر  کم سے کم کام کے پروگرام کے  پی این جی کنکشنوں کا کام مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی جی ڈی بولی کے گیارہویں راؤنڈ تک کے نشانے کو مکمل کر لیا جائے، تو ہندوستان میں اگلے 8 برسوں میں 6 کروڑ پی این جی کنکشن اور 9500 سی این جی اسٹیشن ہوں گے۔

 

آج کی افتتاحی تقریب ملک میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ماحولیات کے لئے سازگار ایندھن کے طور پر قدرتی گیس کی دستیابی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔  قدرتی گیس دیگر روایتی ایندھنوں کے مقابلے زیادہ محفوظ اور سستی ہے۔

 

محترم وزیراعظم نے گیس پر مبنی معیشت کو بڑھاوا دینے کے لئے قدرتی گیس کا حصہ پندرہ فیصد کرنے کا جرأت مندانہ نشانہ رکھا ہے۔ گیس پر مبنی معیشت کے فروغ سے 2070 تک ہندوستان کے نیٹ زیرو کے نشانے کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1854013) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi