وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وشاکھاپٹنم میں انٹر سروسز ایکویٹک چیمپئن شپ کا آغاز

प्रविष्टि तिथि: 23 AUG 2022 7:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 اگست 2022:

سال 2022 کے لیے 71 ویں انٹر سروس ایکویٹک چیمپئن شپ کمانڈ سوئمنگ پول، ہیڈ کوارٹر ایسٹرن نیول کمانڈ، وشاکھاپٹنم میں منعقد ہو رہی ہے۔ پیر 22 اگست کو ایک متاثر کن افتتاحی تقریب میں ریئر ایڈمرل آر وجے شیکھر، این ایم، پی ڈی، ایس بی سی (وی) نے اس تقریب کا افتتاح کیا۔ سالانہ چیمپئن شپ سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر انعقاد منعقد کی جاتی ہے اور اس کا مقصد قومی اور اس کے بعد بین الاقوامی آبی مقابلوں میں نمائندگی کے لیے سروسز کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔

سروسز چار ٹیمیں میدان میں اتار رہی ہیں جن میں سے دو فوج کی اور ایک ایک بحریہ اور فضائیہ کی ہے۔ چیمپئن شپ اگلے پانچ روز کے دوران منعقد کی جائے گی اور سوئمنگ، واٹر پولو، اسپرنگ بورڈ اور ہائی بورڈ ڈائو میں انفرادی اور ٹیم ایونٹس کا مشاہدہ کرے گی۔ چیمپئن شپ میں تینوں خدمات کے 150 سے زیادہ شرکا حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ کے افتتاحی دن چار تیراکی ایونٹس ہوئے جن میں 400 میٹر فری اسٹائل، 200 میٹر انفرادی میڈلی، 50 یٹر بریسٹ اسٹروک اور 4 ایکس 200 میٹر فری اسٹائل ریلے شامل ہیں۔ مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل آر وجے شیکھر نے تمغہ جیتنے والوں کو نوازا اور تمام ٹیموں کو آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Inter-Services_Aquatic_Championship_commenced_at_Visakhapatnam_on_MondayNPZH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Rear_Adm_R_Vijay_Sekhar_congratulating_the_winners_of_individual_events_during_the_Inter-Services_Aq_180196UUYN.jpg

----

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9455


(रिलीज़ आईडी: 1853963) आगंतुक पटल : 182
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी