قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں  تیز رفتاری سے معاملات نمٹانے والی خصوصی عدالتیں(ایف ٹی سیز)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 AUG 2022 5:46PM by PIB Delhi

قانون  اور انصاف  کے وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کےجواب میں بتایا کہ  انصاف کے محکمے نے اکتوبر 2019 میں مرکز کے جانب سے چلائے جانے والی ایک اسکیم شروع کی ہے تاکہ

محکمہ انصاف نے اکتوبر 2019 میں 1023  معاملات کے تیزی سے نپٹارے فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ(ایف ٹی ایس سیز)کے قیام کے لیے ایک مرکزکی جانب سے ایک اسکیم  شروع کی گئی ہےتاکہ فوجداری قانون (ترمیمی) ایکٹ 2018  کی تحت عصمت دری اور بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ (پی او سی ایس او) ایکٹ کی تعمیل میں مقدمات کی  تیزی سےسماعت  کی جاسکے اورانہیں نمٹایا جا سکے ۔ یہ اسکیم جس کی مالیت  1,572.86 کروڑ روپے ہےابتدائی طور پر 1 سال کے لیے شروع کی گئی تھی لیکن اسے  اب 31.03.2023 تک جاری رکھا گیا ہے ۔ اس میں مرکزی حصہ داری 971.70 کروڑ روپے ہے۔یہ رقم مرکزی حصہ نربھیا فنڈ سے حاصل ہوتی ہے ۔ ملک میں فعال ایف ٹی ایس سیز کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 728 ایف ٹی ایس سیز کام کر رہے ہیں جنہوں نے 30 جون 2022 تک ایک لاکھ سے زیادہ معاملات کا نمٹا رہ گیا گیا ہے ۔ نیشنل پروڈکٹیویٹی کونسل کے ذریعہ کئے گئے تھرڈ پارٹی جائزے کے مطابق ، خصوصی  پی او سی ایس او(پوکسو) کیسوں میں سے 17.64 فیصد کے تحت  سزا سنائی ہے۔ اسکیم کے مضبوط نفاذ کے لیے، مذکورہ محکمے نے نگرانی کا ایک آن لائن فریم ورک تیار کیا ہے جو کیس کے اعدادوشمار کی ماہانہ نگرانی کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ ایف ٹی ایس سی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہائی کورٹس کے رجسٹرار جنرلز صاحبان اور ریاستی عہدیداروں کے ساتھ باقاعدگی سے ویڈیو کانفرنس میٹنگوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 

ضمیمہ

(30-06-2022 تک)

نمبر شمار

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے

کام کرنے والی ایف ٹی ایس سیزعدالتیں

1

آندھرا پردیش

12

2

آسام

17

3

بہار

45

4

چنڈی گڑھ

01

5

چھتیس گڑھ

15

6

دہلی

16

7

گوا

01

8

گجرات

35

9

ہریانہ

16

10

ہماچل پی

06

11

جموں و کشمیر

04

12

جھارکھنڈ

22

13

کرناٹک

25

14

کیرالہ

28

15

مدھیہ پردیش

67

16

مہاراشٹر

39

17

منی پور

02

18

میگھالیہ

05

19

میزورم

03

20

ناگالینڈ

01

21

اوڈیشہ

36

22

پنجاب

12

23

راجستھان

45

24

تمل ناڈو

14

25

تلنگانہ

36

26

تریپورہ

03

27

اتر پردیش

218

28

اتراکھنڈ

04

میزان

728

 

***********

ش ح ۔   ش ر۔ م ش

U. No.9432


(ریلیز آئی ڈی: 1853812) وزیٹر کاؤنٹر : 107
یہ ریلیز پڑھیں: English