جل شکتی وزارت

پینے کے پانی کی فی کس دستیابی

Posted On: 04 AUG 2022 6:03PM by PIB Delhi

پانی ایک ریاستی موضوع ہے اور اسی لئے  دیہی پینے کے پانی کی فراہمی سمیت  آبی وسائل کی توسیع،  تحفظ اور  کارگر انتظامیہ  بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ دیہی  آبی فراہمی کے لئے ریاستوں کی کاوشوں کو  مدد دینے کی غرض سے  مرکز کے زیر سرپرستی  ایک اسکیم، جل جیون مشن (جے جے ایم) کو  ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں اگست  2019  سے  نافذ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد  سن 2024  تک  ملک کے ہر ایک  گھرانے کو  پینے کے قابل نل کے پانی کی فراہمی   کی  راہ ہموار کرنا ہے۔

جل جیون مشن کے اعلان کے وقت ، 3.23  کروڑ  دیہی  گھرانوں کے پاس  ہی نل کا پانی کا کنکشن موجود تھا۔ ابھی تک  گزشتہ 35  مہینوں میں 6.70 کروڑ  گھرانوں کو نل کے پینے کے پانی کے کنکشن فراہم کئے جا چکے ہیں۔ لہذا 2  اگست 2022  تک ، ملک میں  19.11  کروڑ  دیہی  کنبوں میں سے  تقریبا  9.93  کروڑ (51.96  فیصد) کنبوں کو  ، ان کے گھروں میں نل کے پانی کی  فراہمی کرائی جا چکی ہے۔ مزید بر آں جیسے کہ خبر دی گئی ہے کہ ملک بھر میں گاؤوں میں 16.99  لاکھ  دیہی  آبادیوں میں  سے ، 6.73  لاکھ  (98.46 فیصد) آبادیوں کو پینے کے پانی کی گنجائش  فراہم کی گئی ہے، جو  انہیں  ایک مناسب فاصلے پر  دستیاب ہے۔ البتہ  0.26  لاکھ  (1.54 فیصد)  دیہی آبادیوں میں خبر ہے کہ  انہیں پینے کے پانی  کے ذرائع میں پانی کے معیاری معاملات کا سامنا ہے۔

پانی کی فی شخص (فی کس) دستیابی کا انحصار  کسی  ملک کی آبادی پر ہوتا ہے اور  ملک میں فی کس آبی دستیابی میں آبادی میں اضافے کی باعث کمی ہو رہی ہے۔ 2001  اور  2011  میں اوسطا  سالانہ فی کس آبی کی دستیابی کا  اندازہ  باالترتیب 1816  کیوبک میٹرس اور 1545  کیوبک میٹرس کا لگایا تھا، جوتخمینی آبادی کے تخمینوں کے مطابق، 2021  میں مزید کم ہو کر  1488  کیوبک میٹرس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مزید بر آں کسی بھی خطے یا ملک  کی  اوسطا  سالانہ آبی  دستیابی کا  بڑے پیمانے پر  انحصار  ہائڈرو – میٹرولوجیکل اور  حیاتیاتی  عناصر  پر ہوتا ہے، نیز  دیہی  علاقوں میں پینے کے پانی کی دستیابی بھی  بہت سے عناصر کے باعث  متاثر ہوتی ہے، جن میں آبی سطح آب میں گراوٹ ، سطحی آبی وسائل کی آلودگی ، تالاب اور کنوؤں کا سوکھنا، کم بارش  کا ہونا شامل ہے، جس کے باعث آبی اداروں وغیرہ میں اطمینان بخش ذخیرہ نہیں ہو پاتا۔

سطح آب میں گراوٹ کو کنٹرول کرنے اور  بارش کے پانی کو ذخیرہ / تحفظ کرنے کے لئے، حکومت  کے ذریعہ کئے گئے  اہم اقدامات  درج ذیل  پر دستیاب ہیں: http://jalshaktidowr.gov.in/sites/default/files/Steps_to_control_water_depletion_Feb2021.pdf

یہ معلومات  جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ  پٹیل نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-9431



(Release ID: 1853811) Visitor Counter : 86


Read this release in: English