سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سی ایس آئی آر کی نومقررہ ڈائریکٹرجنرل این کلائی سیلوی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی  اور اعلی درجہ کی اورمستقبل کے دور سے تعلق رکھنے وا لی ٹکنالوجیوں میں جاری تحقیقی منصوبوں کی صورتحال پر تبادلہ ٔ خیال کیا


سی ایس آئی آر کو ،جس کے پاس 38 تجربہ گاہیں اور 4500 سے زیادہ سائنس داں ہیں ،توانائی کی منتقلی میں ہائیڈروجن ، کاربن کو اکٹھا کرنا اورماحول دوست اندازمیں ذخیرہ کرنا ، کفایتی شمسی توانائی ، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ اور توانائی کی سستی ذخیرہ کاری جیسے شعبوں میں  ابھرتی ہوئی اختراعات پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 08 AUG 2022 6:02PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر کی نومقررہ ڈائریکٹر جنرل این کلائی سیلوی نےآج  مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) برائے سا ئنس و ٹکنالوجی ، وزیر مملکت( آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس ، وزیر مملکت  پی ایم او ،  عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلائی امور  ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی  اور بہترین اورجدید ترین ٹکنالوجیوں میں جاری تحقیقی منصوبوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس سے قبل این کلائی سیلوی سی ایس آئی آر – سینٹرل الیکٹرو کیمیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر – سی ای سی آر آئی ) ، کرائیکوڈی، تملناڈو کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کررہی تھیں ۔

محترمہ کلائی سیلوی نے دو دہائیوں کے عرصے پر محیط الیکٹرو کیمیکل پاور سسٹمس، توانائی کی ذخیرہ کاری سے متعلق خدمات ، لیتھیوم ٹیکنالوجیوں اور الیکٹرک موبیلٹی جیسے شعبوں میں  اپنے تحقیقی تجربات کے بارے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کوآگاہ کیا ۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے محترمہ کلائی سیلوی کو سی ایس آئی آر کی گراں مایہ تاریخ اور 80 سا ل سے زیادہ کی وراثت  میں پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل  بننے پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وزیراعظم نریندرمودی اس طرح کے تاریخی فیصلے کرنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں ،جن کے مجموعی نشوونمااور ملک کی ترقی پر بہتر نتائج مرتب ہوتے ہیں ۔

ڈاکٹرجتیندر سنگھ نےکہاکہ سی ایس آئی آر کا 38 تجربہ گاہوں  اور 4500سے زیادہ سائنسدانوں کااحاطہ کرنے والا ایک عظیم نیٹ ورک ہے  اور اس کو  توانائی کی منتقلی میں ہائیڈروجن ، کاربن کو اکٹھا کرنا اورماحول دوست اندازمیں ذخیرہ کرنا ، کفایتی شمسی توانائی ، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ اور توانائی کی سستی ذخیرہ کاری جیسے شعبوں میں  ابھرتی ہوئی اختراعات پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔انہوں نے نیشنل ایرو اسپیس لیباریٹریز کی ، جو کہ سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر – این اےایل ) کاایک ادارہ ہے ، حال ہی میں شمسی توانائی سے چلنےوالے بہت بلندی پر اور دیر تک  پرواز کرنےوالےبغیرپائلٹ کے  ہوائی جہاز متعارف کرانےکے لئےستائش کی ، جنہیں ’ہائی الٹیچیوڈ پرفارمینس (ایچ اے پی) وہیکل ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ ایچ اے پی کو 22 کلو میٹر کی بلندی پر 90 دنوں تک اڑان بھرنے کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ ایک نیم سٹیلائٹ کی حیثیت سے بھی  بہترین کارکردگی  اورکم لاگت کے ساتھ کام کرسکتاہے ۔ اسی طرح وزیرموصوف نے ڈرون ٹکنالوجی میں کئے جانے والے  بنیادی کام کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔

 

 

سی ایس آئی آر کے ایرومامشن پر مسلسل گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ارغوانی انقلاب نے مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں ہونے والی کاشت کاری کانقشہ ہی بدل دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ حاصل ہونےوالے زبردست منافع کی وجہ سے ایک مختصر سے عرصے میں ایروما / خزام کی کاشتکاری جموں و کشمیر میں زراعت سے تعلق رکھنےوالےاسٹارٹ اپس کے لئے کاشتکاری کے شعبے میں ایک مقبول متبادل کے طور پر ابھر کرسامنےآئی ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے   جل شکتی کی وزارت سے تعاون اور اشتراک کرتےہوئے ایک بڑے پیمانے پر زیر زمین پانی کے بندوبست کے لئےسی ایس آئی آر کی ہیلی کاپٹر سے کئے جانے وا لےجائزہ کی جدید ترین ٹکنالوجی کو اختیارکئےجانے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نےکہاکہ سی ایس آئی آر – این جی آر آئی  حیدرآبادکے ذریعہ تیار کردہ ٹکنالوجی کو گزشتہ  برس راجستھان ، گجرات، پنجاب اور ہریانہ کی ریاستوں میں استعمال کیا تھا  اور یہ  وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ہر گھر نل سےجل مشن اور وژن کو فروغ دینے کےلئے مثبت تعاون فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ،بڑے پیمانے پر لوگوں کو فراہم کرنے کے لئےسی ایس آئی آر کے ذریعہ تیار کردہ مشین کے ذریعہ سیویج کی صفائی کانظام  سوچھ بھارت مشن کے ہدف کو  حاصل کرنے میں بھی معاون ثابت  ہوگا ۔

************

ش ح ۔س ب۔ ف ر

U. No.9423

 



(Release ID: 1853797) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi