خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

ڈبہ بند خوراک کے شعبے  کی معاونت کے لئے پالیسی اقدامات

Posted On: 05 AUG 2022 6:06PM by PIB Delhi

حکومت نے ڈبہ بند خوراک کے شعبے کی معاونت کی غرض سے مختلف پالیسی اقدامات  اور اصلاحات کی ہیں، جو درج ذیل ہیں۔

  1. اپریل 2015  میں ترجیحی شعبے کی لینڈنگ (پی ایس ایل) ضابطوں کے تحت  خوراک اور زراعت پر مبنی ڈبہ بند خوراک کی اکائیوں اور کولڈ چین کو زرعی سرگرمی کے طور پر شامل کرنا۔
  2. کاروبار کرنے میں آسانی کے تئیں ایک اقدام کے طور پر، بھارت کی خوراک کی تحفظ اور معیارات کی اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی)  نے 2016  میں نوٹیفکیشن کے ذریعہ، مصنوعات – سے  -  مصنوعات منظوری  کو، اجزاء  اور عنصر پر مبنی منظوری کے پروسیس میں بدل دیا ہے۔
  3.  زرعی اور دیہی  ترقیات کے قومی بینک  (این اے بی اے آر ڈی) میں دو ہزار کروڑ روپے کے ایک خصوصی ڈبہ بند خوراک کا فنڈ قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد میگا فوڈ پارکس (ایم ایف پی) کے ساتھ ساتھ ایم ایف پیز  نے ڈبہ بند خوراک کی اکائیاں قائم کرنے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے آسان قرض فراہم کرانا ہے۔ 2019  میں اس فنڈ کے دائرہ کار کو  توسیع دی گئی  اور اس کے تحت انہیں کے اندر اندر زرعی ڈبہ بند کلسٹرس اور انفرادی مینو فیکچرنگ اکائیاں قائم کرنے کا  احاطہ کیا گیا ہے۔
  4. خود کار روٹ کے تحت ، ڈبہ بند خوراک  کے شعبے کے لئے 100  فیصد  براہ راست  سرمایہ کاری  (ایف ڈی آئی)  کی اجازت  دے دی گئی ہے۔

حکومت نے  غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو راغب کرنے کے لئے ایک آزاد اور شفاف پالیسی  تیار کی ہے، جب کہ خود کار روٹ  کے تحت  اکثر شعبوں  میں براہ راست  غیر ملکی سرمایہ کاری  کی جاسکتی ہے۔ اس کا مقصد  براہ راست  غیر  ملکی سرمایہ کاری کی پالیسی کو  زیادہ  سرمایہ کاری  دوست  بنانا  اور  پالیسی کی  اُن رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے ، جو ملک میں سرمایہ کاری کی آمد  کی راہ میں رکاوٹ بنتی رہی ہیں۔ ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں خود کار روٹ کے تحت 100  فیصد  براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی  اجازت دی گئی ہے اور  خردہ تجارت  کے لئے  حکومت کی منظوری  روٹ کے تحت  بھی  100  فیصد  غیر ملکی  براہ راست  سرمایہ کاری کی اجازت  دی گئی ہے۔  اس میں  ہندوستان میں  تیار  کردہ  اور  /  یا  پیدا شدہ خوراک کی مصنوعات کی ضمن میں ای – کامرس کے ذریعہ سرکاری  منظوری  روٹ کے تحت  غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری  کی اجازت ہے۔ خود کار روٹ کے ذریعہ 100  فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے سے  زیادہ  براہ راست  غیر ملکی سرمایہ کاری  راغب ہوتی ہے، کیونکہ خود کار روٹ کے تحت  سرمایہ کاری کو  قبل از وقت  منظوری کی ضرورت نہیں پڑتی۔

اپریل 2016  سے  مارچ 2022  تک  غیر ملکی  براہ راست  سرمایہ کاری کی  سالانہ وار  آمد کی تفصیلات  درج ذیل دی گئی ہیں۔

 

نمبر شمار

سال

(اپریل سے مارچ)

ایف ڈی آئی

(امریکی ملین ڈالر میں)

1

2016-17

727.22

2

2017-18

904.90

3

2018-19

628.24

4

2019-20

904.70

5

2020-21

393.41

6

2021-22

709.71

 

کل میزان

4,268.19

ماخذ:ایف ڈی آئی سیل ڈی پی آئی آئی ٹی

زرعی اور دیہی  ترقیات کے قومی بینک  (این اے بی اے آر ڈی) میں دو ہزار کروڑ روپے کے ایک خصوصی ڈبہ بند خوراک کا فنڈ قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد ڈبہ بند خوراک کے شعبے کوفروغ دینے کے لئے آسان شرحوں پر قرض فراہم کرانا ہے۔ اس فنڈ کے تحت، انفرادی چھوٹے  صنعتکاروں، کوآپرئٹیوز، کسانوں کی پیداوری تنظیموں، کارپوریٹس، مشترکہ پروجیکٹوں، ایس پی ویز اور  حکومت کے ذریعہ  پرموٹ کردہ اداروں کو ڈبہ بند خوراک کی اکائیوں کو قائم کرنے، ان کی جدید کاری کرنے اور  توسیع کرنے کے لئے نیز  منتخب فوڈ پارکس میں بنیادی ڈھانچے کی  فروغ کے لئے قرضے فراہم کئے جاتے ہیں۔ حکومت نے، این اے بی اے آر ڈی والے خصوصی فنڈ سے آسان قرضے حاصل کرنے کے مقصد کے لئے مختلف ریاستوں میں منتخب فوڈ پارکس ( ڈی ایف پیز) نوٹیفائی کئے ہیں۔ این  اے بی اے آر ڈی نے  30  جون 2022  تک  778.82  کروڑ روپے کے  مدتی  قرضے کی منظوری دی ہے۔  منظور شدہ  اور  فراہم کردہ  مدتی قرضوں کی  تفصیل درج ذیل ہے۔

 

نمبر شمار

زمرہ

پروجیکٹوں کی تعداد

منظور کردہ مدتی قرضے

فراہم کردہ مدتی قرضے

1

میگا فوڈ پارکس پروجیکٹس

14

549.35

380.26

2

زرعی ڈبہ بند کلسٹر

8

82.09

57.78

3

ڈی ایف  پیز میں افراد ڈبہ بند اکائیاں

12

145.38

95.85

 

میزان

34

776.82

533.89

        ماخذ: این ا ے بی اے آر ڈی

یہ معلومات ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ع- ق ر)

(23-08-2022)

U-9418



(Release ID: 1853782) Visitor Counter : 109


Read this release in: English