وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

(I) 7.38فیصدجی ایس 2027 ، (ii)  جی او آئی  ایف آر بی 2028،(iii ) 7.54 فیصد جی ایس 2036  ، (IV) 6.99 فیصد جی ایس 2051 کی فروخت(دوبارہ اجراء) کے لئے نیلامی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 AUG 2022 7:29PM by PIB Delhi

حکومت ہند(جی او آئی) نے(i) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 9,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے لیے (7.38فیصد) گورنمنٹ سیکیورٹی 2027،  (ii)  یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 4,000 کروڑ روپے کی مشتہر کردہ رقم کے لیے جی او آئی ایف آر بی 2028، (iii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 11,000 کروڑ روپے کی  مشتہرکردہ   رقم کے لیے ‘7.54فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2036،(IV) یکساں قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 8,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ  رقم کے لیے 6.99 فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2051 ۔بھارتی حکومت  کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکیورٹی کے مقابل  2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی 26 اگست 2022 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کی جائے گی۔

سیکیورٹیز کی فروخت کی مشتہر کردہ  رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 26 اگست 2022 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای-کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جانی چاہئے ۔غیر مسابقتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے 11.00 بجے کے درمیان جمع کرائی جانی چاہئے اور مسابقتی بولیاں صبح 10.30 سے 11.30 کے درمیان جمع کرائی جانی چاہئے۔

.نیلامی کے نتائج  کا اعلان 26 اگست 2022 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 29 اگست 2022 (پیر) کو ہوگی۔

ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے  جاری کردہ  سرکلر نمبر  آر بی آئی25/19-2018 مورخہ 24 جولائی 2018  ‘سنٹرل گورنمنٹ سیکیورٹیز میں لین دین کب جاری کیا گیا’ کے رہنما خطوط کے مطابق جب جاری کیا گیا   ٹریڈنگ کے لیے اہل ہوں گے ۔یہ  وقتاً فوقتاً کی جانے والی  ترمیم کے مطابق  ہے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9403)


(ریلیز آئی ڈی: 1853736) وزیٹر کاؤنٹر : 149
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी