بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بڑی اور چھوٹی بندرگاہوں کے درمیان پانی کی گہرائی
Posted On:
05 AUG 2022 2:16PM by PIB Delhi
تین بڑی بندرگاہوں یعنی دین دیال پورٹ، وشاکھاپٹنم پورٹ اور کامراجار پورٹ کی گہرائی 18 میٹر یا اس سے زیادہ ہے۔ چھوٹی بندرگاہوں کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
تمام بڑی بندرگاہوں میں تلچھٹ کو ٹھکانے لگانے کے عمل کو مین اور مینٹیننس ڈریجنگ میں درجہ بندی کیا گیا ہے۔ پچھلے تین سالوں کے دوران ہندوستان کی بڑی بندرگاہوں میں مکعب میٹر میں اٹھائی گئی گاد کی مقدار ضمیمہ - I - میں دی گئی ہے۔
2021 کے بعد سے بڑی بندرگاہوں کے ذریعے دیے گئے ڈریجنگ ٹھیکے کی تفصیلات ضمیمہ – II میں دی گئی ہیں۔
غلاظت کی صاف صفائی کے پروجیکٹ کے لیے عالمی ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں جس کی تخمینہ لاگت 200 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
بڑی بندرگاہوں کو ڈریجنگ کا بڑا کام شروع کرنے سے پہلے ماحولیاتی اثرات کی تشخیص کا مطالعہ (ای آئی اے) کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بڑی بندرگاہوں کو ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ماحولیاتی اور ساحلی ضابطہ زون (سی آر زیڈ) کلیئرنس میں طے شدہ شرائط کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ضمیمہ -I
گزشتہ تین سالوں کے دوران بڑی بندرگاہوں میں تلچھٹ کے اخراج کا حجم
نمبر شمار
|
بندرگاہ کا نام
|
ملین مکعب میٹر میں مقدار
|
کیپٹل ڈریجنگ
|
مینٹیننس ڈریجنگ
|
1
|
سیاما پرساد مکھرجی پورٹ اتھارٹی
|
-
|
25.6
|
2
|
پر دیپ پورٹ اتھارٹی
|
2.89
|
21.21
|
3
|
وشاکھاپٹنم پورٹ اتھارٹی
|
0.22
|
0.75
|
4
|
کامراجار پورٹ لمیٹڈ
|
-
|
6.364
|
5
|
چنئی پورٹ اتھارٹی
|
0.0581
|
-
|
6
|
وی۔او چدمبرانار پورٹ اتھارٹی
|
-
|
-
|
7
|
کوچن پورٹ اتھارٹی
|
11.808
|
72.552
|
8
|
نیو منگلور پورٹ اتھارٹی
|
-
|
1.879
|
9
|
مورموگاو پورٹ اتھارٹی
|
-
|
4.014
|
10
|
ممبئی پورٹ اتھارٹی
|
0.51
|
15.30
|
11
|
جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی
|
0.364
|
50.16
|
12
|
دین دیال پورٹ اتھارٹی
|
0.999
|
14.511
|
ضمیمہ-II
2021 سے بڑی بندرگاہوں کی طرف سے دیے گئے کیچڑ سے نمٹنے کے ٹھیکے
نمبرشمار
|
بندرگاہوں کے نام
|
ڈریجنگ کا ٹھیکہ دیا گیا
|
1.
|
پر دیپ پورٹ اتھارٹی
|
سال 2021-22 اور 2022-23 کے لیے پیرا دیپ پورٹ کے مین / مینٹیننس ڈریجنگ کے ٹھیکے میسرز ڈریجنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ڈی سی آئی ایل)کو نامزدگی کی بنیاد پر کو دیے گئے ہیں ۔
|
2.
|
چنئی پورٹ اتھارٹی
|
میسرز ڈی سی آئی لمٹییڈ کو 16 اگست 2021 کو چنئی بندرگاہ میں ڈریجنگ کی دیکھ رکھ کرنے کیلئے ڈریجنگ کا ٹھیکہ دیا گیا۔
|
3.
|
کوچین پورٹ اتھارٹی
|
- کوچین پورٹ پر چینلز اور بیسن کی دیکھ بھال کے لیے 17 مئی2021 کو آغاز کی تاریخ کے ساتھ ڈریجنگ کے کام کا ٹھیکہ میسرز ڈی سی آئی لمیٹیڈ کو کو دیا گیا تھا۔
- کوچن پورٹ میں انڈین کوسٹ گارڈ جیٹی بیسن کے لیے کیپٹل ڈریجنگ" کے کام کا ٹھیکہ میسرز راک اینڈ ریف ڈریجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، نوی ممبئی کو دیا گیا۔ ڈریجنگ کا کام دس دسمبر 2021 کو شروع ہوا۔
- کوچن پورٹ میں پٹھوویپین میں ایم یو ایل ٹی جیٹی بیسن کے لیے کیپٹل ڈریجنگ کے کام کا ٹھیکہ میسرز راک اینڈ ریف ڈریجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، نوی ممبئی کو دیا گیا تھا۔ ڈریجنگ کا کام چار مارچ 2022 کو شروع ہوا۔
|
4.
|
ممبئی پورٹ اتھارٹی
|
ممبئی میں پیر پاؤ میں دوسری کیمیکل برتھ تک اپروچ چینل کو گہرا اور چوڑا کرنے کے لیے کیپٹل ڈریجنگ کا کام اگست 2021 میں دیا گیا تھا۔
|
5.
|
دین دیال پورٹ اتھارٹی
|
سال 2021 سے 2024 کے لیے دین دیال پورٹ اتھارٹی میں کارگو برتھس/آئل جیٹی کے ساتھ ساتھ نیوی گیشنل چینل کی ڈریجنگ کا ٹھکہ میسرز اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ، احمد آباد (اے پی ایس ای زیڈ ایل ، احمد آباد) کو 10.03.2021 کو دیا گیا ہے۔
|
یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*********************
(ش ح ۔ ع ح)
U.No. 9382
(Release ID: 1853536)
Visitor Counter : 106