وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سوَرین گولڈ بانڈ اسکیم 2023-2022 (سیریز دوئم) – ایشو پرائس

Posted On: 19 AUG 2022 7:28PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4(6)-بی(ڈبلیو&ایم)/2022 مورخہ 15 جون، 2022 کے لحاظ سے سوَرین گولڈ بانڈز 2023-2022 (سیریز دوئم) 22-26 اگست، 2022 کے دوران سبسکرپشن کے لئے کھولے جائیں گے۔ تصفیہ کی تاریخ 30 اگست 2022 ہے۔ سبسکرپشن کی مدت کے دوران بانڈ کی ایشو پرائس فی گرام 5,197 روپے (صرف پانچ ہزار ایک سو ستانوے روپے) ہوگی جیسا کہ آر بی آئی نے اپنی پریس ریلیز میں 19 اگست 2022 کو شائع کیا ہے۔

حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مشاورت سے ان سرمایہ کاروں کو جو آن لائن درخواست دیتے ہیں ایشو پرائس میں سے 50 روپے (صرف پچاس روپے) فی گرام کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادائیگی ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے کی جاتی ہے۔

ایسے سرمایہ کاروں کے لئے گولڈ بانڈ کی ایشو پرائس 5,147 روپے (صرف پانچ ہزار ایک سو اڑتالیس روپے) فی گرام سونا ہوگی۔

*****

U.No:9336

ش ح۔ر ف۔ س ا


(Release ID: 1853218) Visitor Counter : 234


Read this release in: English , Hindi , Manipuri