کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی طلب اور رسد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 4:07PM by PIB Delhi

پچھلے پانچ سالوں کے دوران کوئلے کی اندرون ملک طلب اور رسد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

(ملین ٹن میں)

سال

اندرون ملک فراہمی

درآمد

مجموعی طلب

2017-18

690.00

208.25

898.25

2018-19

732.79

235.35

968.14

2019-20

707.18

248.54

955.72

2020-21

690.89

215.25

905.88

2021-22

818.65

208.93

1027.58

گھریلو کوئلے کی پیداوار اور فراہمی، زیادہ تر پاور پلانٹس میں استعمال ہوتی ہے۔ مانسون کے آغاز سے پہلے کوئلے کا مناسب ذخیرہ تیار کرنے کے لیے، بجلی کی وزارت نے 28اپریل2022 کو ریاستی شعبہ اور آئی پی پی پلانٹس کو اپنی ضرورت کے 10فیصد کے حساب سے کوئلہ درآمد کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی اور 18مئی2022 کوبجلی کی مرکزی ریگولیٹری کمیشن (سی ای آر سی) کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ 31 مارچ 2023 تک کی مدت کے لیے درآمدی کوئلے کے ساتھ، 30فیصد تک زیادہ مقدار میں بلینڈنگ کی اجازت دے گا، جو کہ تکنیکی فزیبلٹی کے ساتھ مشروط ہے، تاکہ صارفین کو وسائل کی مناسبیت اور x7 24بجلی کی فراہمی کوبرقرار رکھی جا سکے۔ بجلی کی وزارت نے ریاستوں اور جینکوس کے اسٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا ہے۔ جیسا کہ سی ای ا ے کی طرف سے مطلع کیا گیا، تھرمل پاور پلانٹس کے ساتھ دستیاب کوئلے کا ذخیرہ، 31جولائی2022 تک، 29.9 ایم ٹی تھا، جو کہ معیاری سطح کا تقریباً 52فیصد ہے۔ اس طرح کاؤنٹی کے تھرمل پلانٹس میں کوئلے کی کمی نہیں ہے۔ بجلی کی وزارت نے کوئلے کے اسٹاک کی پوزیشن کا جائزہ لینے کے بعد01 اگست2022 کو فیصلہ کیا کہ اب ریاستیں/آئی پی پیز اور کوئلہ کی وزارت گھریلو سپلائی کی دستیابی کا جائزہ لینے کے بعد بلینڈنگ کے فیصد کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

حکومت نے کوئلے کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے اور کوئلے کی صنعت میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ تجارتی کان کنی کے لیے 100فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔ ملکی پیداوار بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کوئلے کی گھریلو پیداوار بڑھانے کے لیے کیے گئے چند اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

  • کوئلے کی کانوں کے کام کو تیز کرنے کے لیے کوئلے کے شعبے کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس پورٹل شروع کیا گیا ہے۔ یہ ایک متحد پلیٹ فارم ہے جو ہندوستان میں کوئلے کی کان شروع کرنے کے لیے درکار کلیرنس اور منظوریوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
  • مائنز اینڈ منرلز (فروغ اور ضابطہ) قانون1957 میں ترمیم کی گئی جس کے تحت آخری استعمال کے پلانٹ کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد، ان کی سالانہ پیداوار کے 50 فیصد تک فروخت کی اجازت دی گئی۔
  • محصول کی شیئرنگ کی بنیاد پر کوئلے کے بلاکس کی کمرشل نیلامی اور آخری استعمال کے لیے مخصوص کول بلاکس کی الاٹمنٹ۔
  • سکریٹری (کوئلہ) کی صدارت میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں متعلقہ میزبان ریاستوں کے چیف سکریٹریز، سکریٹری (ایم او ای ایف اینڈ سی سی)، کول کنٹرولر آرگنائزیشن (سی سی او) اور سی ایم پی ڈی آئی ایل کو کمیٹی کے ممبروں کے طور پر باقاعدہ جائزہ لینے اور بلاکس کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔.
  • ایم ڈی او ماڈل کے ذریعے پیداوار بڑھانے کے لیے، کول انڈیا لمیٹڈ نے 15 ایم ڈی او، پروجیکٹس کی شناخت کی ہے جن کی مشترکہ صلاحیت 168.6 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی وائی) ہے جن میں سے چھ ایم ڈی او، پروجیکٹس کو پہلے ہی 96.74 ایم ٹی وائی کی صلاحیت سے نوازا جاچکا ہے۔
  • صلاحیت میں اضافے کے لیے، 250 ایم ٹی وائی کی اضافی صلاحیت کے ساتھ 52 نئے اور توسیعی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے اور مالی سال 25 تک تقریباً 102 ملین ٹن کی اضافی پیداوار میں حصہ رسدی کرنے کا امکان ہے۔
  • اوپن کاسٹ مائننگ اور پاور سپورٹڈ لانگ وال(پی ایس ایل ڈبلیو)، ہائی وال مائننگ، مسلسل کان کنی وغیرہ کے لیے جدید ٹیکنالوجیز جیسے سرفیس مائنر، وغیرہ کو زیر زمین کانوں کی کارکردگی اور کوئلے کی زیادہ پیداوار کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔
  • انخلاء کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے، 44 فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی(ایف ایم سی)پروجیکٹس کو لاگو کیا جا رہا ہے تاکہ کوئلے کے انخلاء کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن اور توسیع کی سمت سی آئی ایل کی کوششوں کو مستحکم کیا جا سکے اور پہلے میل میں سڑک کے ذریعے کوئلے کی نقل و حمل کو کم سے کم کیا جا سکے۔
  • سی آئی ایل نے چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں اپنے توسیعی براؤن فیلڈ مائننگ پروجیکٹس اور گرین فیلڈ پروجیکٹس کے لیے 7 اہم نئے ریل لائن پروجیکٹس کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری کی ہے جس کی تخمینہ سرمایہ کاری 20000 کروڑ روپے ہے۔

یہ معلومات کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.9287

(ش ح - اع - ر ا)   


(ریلیز آئی ڈی: 1853127) وزیٹر کاؤنٹر : 107
یہ ریلیز پڑھیں: English