کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پیٹنٹ ایجنٹ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان
Posted On:
01 AUG 2022 7:25PM by PIB Delhi
پیٹنٹ ایجنٹ امتحان (پی اے ای2022)کے نتائج کا آج اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی اے ای 2022- کا انعقاد، کوویڈ 19 وباکے آغاز کی وجہ سے ،چار (04) سال کے وقفے کے بعد، 08 مئی 2022 کو کیا گیا تھا۔ کل 7718 امیدواروں نے چنئی، دہلی، کولکتہ، ممبئی اور آر جی این آئی آئی پی ایم، ناگپور کے مختلف آئی پی آفس مقامات پر امتحان میں شرکت کے لیے اندراج کیا تھا۔ تین درجے کی اسکریننگ کے عمل کو مکمل کرنے پر، 1026 امیدواروں نے پیٹنٹ رولز 2016 کے مطابق پاس ہونے کا معیار حاصل کیا اور انہیں’پاس‘ قرار دیا گیا ہے۔
پی اے ای 2022- کا نتیجہ https://www.ipindia.gov.in/IPIndiaAdmin/newsdetail.htm?813/ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے پیٹنٹ ایجنٹ امتحان 2022 میں کوالیفائی کرنے والے کامیاب امیدواروں کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور تخلیقی اور اختراعی ہندوستان کو پروان چڑھانے کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی ہے۔ نئے آنے والے پیٹنٹ ایجنٹ ہندوستان کا مستقبل ہیں، اور ’آتم نر بھر بھارت ابھیان‘ کے وژن کو پورا کرنے کے لیے، ہندوستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے دانشورانہ املاک کی تخلیق میں مدد کرنے کی ان کی کوشش قابل ستائش ہے۔
پی اے ای 2022- میں اہل پیٹنٹ ایجنٹوں کو آر جی این آئی آئی پی ایم، ناگپورمیں تربیت حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا، جو آئی پی سے متعلق بیداری پیدا کرنے میں ایک اہم مرکز ہے۔
او /او سی جی پی ڈی ٹی ایم، پیٹنٹ قانون 1970 کے 126 (جیسا کہ ترمیم شدہ)، پیٹنٹ رول، 2016 (ترمیم شدہ) کے قاعدہ 110 کے تحت ،پیٹنٹ ایجنٹ امتحان (پی اے ای)، ممبئی کا انعقاد کرتا ہے۔ پی اے ای تین مراحل کا امتحان ہے۔ پرچہIایم سی کیو پر مبنی ہے (100 نمبرز)، جبکہ پرچہ 100)IIنمبر) سبجیکٹو ہے۔ دونوں پرچوں کا مقصد پیٹنٹ قانون اورضابطوں کے بارے میں خواہشمند امیدواروں کی تجزیاتی تفہیم کا فیصلہ کرنے کے لیے قواعد کی جانچ کرنا ہے۔
پیٹنٹ ایجنٹ ان متجسس ذہنوں کے لیے مشعل راہ ہیں جو وسیع سماجی ایپلی کیشنز کے ساتھ نئی ایجادات تخلیق کرنے میں مصروف ہیں۔ وہ تحفظ حاصل کرنے کے لیے ایجاد کی پیٹنٹ ایبلٹی کو اجاگر کرکے ،پیٹنٹ آفس کے سامنے آئی پی تخلیق کاروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ ایک آئی پی ماہر کے طور پر موجد کی نمائندگی کرتے ہیں جو ایجاد کے آئی پی تحفظ میں موجد کی مدد کر سکتے ہیں۔
*****
U.No.9288
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1853124)
Visitor Counter : 151