بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے کریکسنٹ اسپیشل اسٹیلز لمیٹیڈ (سی ایس ایس ایل) اور جے ایس ڈبلیو اسپات اسپیشل پروڈکٹس لمیٹیڈ (جے ایس ڈبلیو اسپات) کو جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹڈ (جے ایس ڈبلیو اسٹیل) میں ضم کرنے کی منظوری دے دی

Posted On: 18 AUG 2022 7:05PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کمپٹیشن ایکٹ، 2002 کے سیکشن 31(1) کے تحت کریکسنٹ اسپیشل اسٹیلز لمیٹیڈ (سی ایس ایس ایل) اور  جے ایس ڈبلیو اسپات اسپیشل پروڈکٹس لمیٹیڈ (جے ایس ڈبلیو اسپات)۔ کو جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹیڈ (جے ایس ڈبلیو اسٹیل) کے ساتھ ضم کرنے کی منظوری دی ہے۔

جے ایس ڈبلیو اسٹیل کو 1994 میں بھارتی قوانین کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ یہ جے ایس ڈبلیو گروپ کی اہم کمپنی ہے اور بنیادی طور پر بھارت اور بیرون ملک لوہے اور اسٹیل کی مختلف مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔ یہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹیڈ اور بی ایس ای لمیٹیڈ میں مندرج ہے۔

جے ایس ڈبلیو اسپات کو 1990 میں بھارت کے قوانین کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ یہ لوہے، نیم تیار اسٹیل، اسٹیل کی طویل مصنوعات وغیرہ کی تیاری میں مصروف ہے۔ یہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹیڈ اور بی ایس ای لمیٹیڈ میں مندرج ہے۔

سی ایس ایس ایل کو بھارت کے قوانین کے تحت 2018 میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ اسٹیل اور اسٹیل کی مصنوعات کی تجارت اور سرمایہ کاری کے کاروبار میں مصروف ہے۔ یہ جے ایس ڈبلیو اسپات کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9304)



(Release ID: 1852995) Visitor Counter : 213


Read this release in: English , Hindi