خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
ڈبہ بند خوراک کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے کئے گئے اقدامات
Posted On:
05 AUG 2022 6:13PM by PIB Delhi
ڈبہ بند خوراک صنعت کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ڈبہ بند خوراک مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں میں مندرجہ ذیل باتیں شامل ہیں:
(i) ہندوستانی زراعت کی برآمداتی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک جامع ‘‘زرعی برآمداتی پالیسی’’ متعارف کرائی گئی ہے۔
(ii) زرعی اور ڈبہ بند خوراک مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کے ذریعہ پروڈکٹس کے مخصوص برآمداتی فروغ سے متعلق فورمز قائم کیے گئے ہیں تاکہ ممکنہ مصنوعات کی برآمد کو تحریک دی جا سکے اور ساتھ ہی سپلائی چین میں حائل رکاوٹوں کو دور کی ا جا سکے۔
(iii) اے پی ای ڈی اے نے مصنوعات جیسے انگور، پیاز، آم، کیلا، انار، پھولوں کی زراعت، چاول، دودھ کی مصنوعات اور غذائی اجناس کے لیے فورمز برائے برآمداتی فروغ (ای پی ایفز) بھی بنائے ہیں۔
(iv) کسانوں، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) اور کوآپریٹیوس کو برآمد کنندگان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ایک فارمر کنیکٹ پورٹل قائم کیا گیا ہے۔
(v) برآمدات کو فروغ دینے کے لیے کئی دیگر اسکیموں کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے، بشمول کھانے کی مصنوعات کی برآمد، یعنی برآمداتی اسکیم کے لئے تجارتی بنیادی ڈھانچہ (ٹی آئی ای ایس) ، منڈی تک رسائی کی پہل قدمیاں (ایم اے آئی)اسکیم، برآمداتی مصنوعات پر ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی رعایت (آر او ڈی ٹی ای پی)، زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) اور میرین پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ( ایم پی ای ڈی اے) وغیرہ کی ایکسپورٹ پروموشن اسکیمیں ۔
(vi) ضلع بطور برآمداتی مراکز (ڈی ای ایچ) اسکیم او ڈی اوپی (ایک ضلع ایک مصنوعات ) کے نقطہ نظر سے لاگو کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک کے ہر ضلع میں برآمداتی صلاحیت کے حامل مصنوعات کی نشاندہی کرکے ملک کے ہر ضلع کو مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ ہب میں تبدیل کرنا ہے۔
(vii) فوڈ پروڈکٹس کے لیے مصنوعات سے مربوط ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت، ہندوستانی کھانے کی مصنوعات کی عالمی نمائش کو بڑھانے کے لیے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کی جانب سے مارکیٹنگ اور برانڈنگ سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔
***
U NO 9282
(Release ID: 1852834)
Visitor Counter : 108