خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تحقیق اور ترقی کے لئے ایم او ایف پی آئی کے ذریعے مختص اور استعمال کردہ  فنڈ

Posted On: 05 AUG 2022 6:12PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت پچھلے پانچ سالوں کے دوران مختص اور استعمال کیے گئے فنڈز کی سال بہ سال تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

مالی سال

مختص فنڈ (کروڑ میں)

استعمال شدہ فنڈ (کروڑ میں)

2017-18

3.50

1.67

2018-19

8.45

8.08

2019-20

8.77

4.89

2020-21

6.20

6.02

2021-22

3.40

2.06

 

ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اسکیم کے تحت فنڈز کی تقسیم یا استعمال میں کوئی طے شدہ رجحان نہیں ہے،  چونکہ یہ طلب  پر مبنی اسکیم ہے، پروجیکٹوں کی اصل منظوری اور اس کے نتیجے میں یک مشت امداد کی منظوری اہل تجاویز کی وصولی پر منحصر ہے۔

 

اگرچہ کوئی خاص ہدف مقرر نہیں کیا گیا ہے، ڈبہ بند خوراک صنعتوں کی وزارت  (ایم او ایف پی آئی) نے گزشتہ تین سالوں کے دوران اسکیم کے تحت 11.48 کروڑ روپے کی منظور شدہ یک مشت امداد کے ساتھ 37 نئے منصوبوں کو منظوری دی ہے، جن میں سے 8.57 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

 

ایم او ایف پی آئی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسکیم کو اس مقصد کے ساتھ نافذ کر رہا ہے کہ آخری پروڈکٹ؍فائنڈنگز سے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کو پروڈکٹ اور پروسیسنگ ڈویلپمنٹ، مؤثر ٹیکنالوجیز، بہتر پیکیجنگ وغیرہ کے ساتھ ساتھ مختلف عوامل کی معیار کاری یعنی ایڈیٹیوس، کلرنگ ایجنٹس، پریزرویٹیوس،  کیڑے مار ادویات کی باقیات وغیرہ کے ساتھ ساتھ مختلف عوامل کی معیاری کاری کے حوالے سے فائدہ پہنچے۔ اس شعبے میں تحقیق اور ترقی کو بہتر بنانے کے لیے، اسکیم کے رہنما خطوط میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔ تحقیق اور ترقی کے بہتر نتائج کے لیے موجودہ اسکیم کے رہنما خطوط میں سے کچھ یہ ہیں:

 

  • اُن تجاویز کو ترجیح دی جاتی ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور کسانوں کے لیے فائدہ مند ہوں اور جن کا مقصد مذکورہ ٹیکنالوجی کو تجارتی بنانا ہو۔

 

  • تحقیق و ترقی کے منصوبے صنعتی پارٹنر کے تعاون سے انجام دیے جائیں گے، جو پروجیکٹ کے ذریعے تیار کردہ نتائج کی ٹیکنالوجی کو لے سکتے ہیں؍خرید سکتے ہیں؍کمرشلائز کر سکتے ہیں۔
  • پروجیکٹ کے تفتیش کاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ترقی یافتہ تحقیق؍ٹیکنالوجی کے نتائج کے لیے قانونی؍پیٹنٹ تحفظ حاصل کریں۔

***

 

U NO 9290


(Release ID: 1852832) Visitor Counter : 135
Read this release in: English