خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

پی ایم کی خوراک کی ڈبہ بندی کی بہت چھوٹی صنعتوں کو رسمی شکل دینے کی اسکیم - پی ایم ایف ایم ای کا نفاذ

Posted On: 05 AUG 2022 6:03PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق صنعتوں کی وزارت ( ایم او ایف پی آئی) ، مرکز کی سرپرستی والی اسکیم، پی ایم کی خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق بہت چھوٹی صنعتوں کورسمی شکل دینے سے متعلق ا سکیم ۔ پی ایم ایف ایم ای کی اسکیم نافذ کررہی ہے ۔ اس کے تحت ملک میں خوراک کی ڈبہ بندی کی بہت چھوٹی صنعتیں قائم کرنےاوران کے درجے بہتر بنانے کی غرض سے انہیں مالی، تکنیکی اورکاروباری مدد فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکیم21-2020 سے25-2024 تک پا نچ سالہ مدت کے لئے نافذالعمل ہوگی اورا س کے ا خراجات کےلئے دس ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے  ہیں ۔مذکورہ اسکیم کے تحت دستیاب امداد کی تفصیلات ضمیمہ میں پیش کی گئی ہیں ۔

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت ایم او ایف پی آئی ، خود سے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتیں قائم نہیں کرتی ۔ البتہ وہ مرکزی شعبے کی اپنی سرپرست اسکیم ، پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی )، خوراک کی ڈبہ بندی سےمتعلق صنعتوں کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی ) اورمرکز کی سرپرستی والی پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے ذریعہ تمل ناڈو سمیت ، ملک بھر میں اس قسم کی صنعتیں قائم کرنے میں صنعت کاروں کو مدد فراہم کرتی ہے ۔

ضمیمہ

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت دستیاب امداد کی تفصیلات

  1. افراد /  بہت چھوٹی صنعتوں کے گروپ زمرہ کو مدد: اہل پروجیکٹ لاگت کی 35 فیصد  قرض سے منسلک سرمایہ سبسڈی، زیادہ سے زیادہ حد10 لاکھ روپے فی یونٹ
  2. بنیادی سرمایہ کے لیےایس ایچ جیز کو مدد: خوراک کی ڈبہ بندی کے کاموں میں لگے ایس ایچ جی کے ہر رکن کے لئے @ 40,000/- روپئے کابنیادی سرمایہ ، چھوٹے آلات کی خریداری کے لیے فی ایس ایچ جی فیڈریشن  زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ  روپے
  3. یکساں بنیادی ڈھانچے کے لئے مدد: 35 فیصد شرح پر قرض سے منسلک سبسڈی ، مشترکہ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے FPOs، SHGs، کوآپریٹیو اور کسی بھی سرکاری ایجنسی کی مدد کے لیے 3 کروڑ۔ مشترکہ بنیادی ڈھانچہ دیگر یونٹوں اور عوام کے لیے بھی دستیاب ہو گا تاکہ وہ صلاحیت کے کافی حصے کے لیے خدمات حاصل کر سکیں۔
  4. برانڈنگ اور مارکیٹنگ سپورٹ: FPOs/SHGs/کوآپریٹیو کے گروپوں یا مائکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے SPV کو برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے 50% تک گرانٹ۔
  5. صلاحیت سازی: اس اسکیم میں انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ اسکلنگ (EDP+) کی تربیت کا تصور کیا گیا ہے: فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور مصنوعات کی مخصوص مہارت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پروگرام میں ترمیم کی گئی ہے۔
  6. خورا ک کی ڈبہ بندی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

 

**********

 

 

 

ش ح ۔ع م۔ف ر

U.No:9289



(Release ID: 1852830) Visitor Counter : 90


Read this release in: English