الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرام پنچایتوں میں یکساں خدمات کے مراکز (سی ایس سیز) کے ذریعہ سائبر خدمات کی سہولت

Posted On: 05 AUG 2022 4:25PM by PIB Delhi

ڈجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ہر شہری کو سائبر خدمات سمیت ، سرکاری خدمات کی فراہمی کی غرض سے یکساں خدمات کے مراکز ( سی ایس سیز) قائم کئے گئے ہیں ۔ سی ایس سی اسکیم کے حت ملک بھر میں 2.50 لاکھ گرام پنچایتوں (جی پیز) میں سے ہرایک میں کم سے کم ایک سی ایس سی قائم کرنے کی گنجائش ہے۔ اس کے تحت شہریوں کو حکومت سے شہریوں (جی زیڈ سی) کو مرکوز مختلف خدمات، شہریوں پر مرکوز دیگر ای ۔ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ یہ گاؤوں کی سطح کی صنعت کاروں ( وی ایل ایز) کے ذریعہ چلائی جانے والی ، خود کفیل صنعت کاری کا ماڈل ہے ۔

جون 2022 تک ملک کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 531203 سی ایس سیز کام کررہے ہیں اوران میں سے کل 420198 سی ایس سیز گرام پنچایتوں ( جی پی) کی سطح پر کام کررہے ہیں ۔

سی اس سی دوئم پروجیکٹ کے تحت ان مراکز کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مارچ 2024 تک پورے ملک میں 2.5 لاکھ گرام پنچایتوں (جی پیز) کا احاطہ کرنے کی غرض سے کم  از کم ایک سی ایس سی قائم کریں۔ 30 جون 2022 تک 420198 سی ایس سیز، گرام پنچایت سطح پر کام کررہے ہیں ۔

الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنولوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

 

**********

 

ش ح ۔ع م۔ف ر

U.No:9281


(Release ID: 1852816) Visitor Counter : 121
Read this release in: English