بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ترنگا ہمارا اعزاز ،ہمارا فخر اور ہمارے خود احترام کی علامت ہے :سربانند سونووال


ہر ایک کو 13اور15 اگست کے درمیان قومی پرچم لہراکر ہر گھر ترنگا فیسٹول میں شامل ہونے کی تلقین

مرکزی وزیر نے شہر میں سرسجائی اسٹیڈیم میں ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لیا

آسام کے سرکردہ مجاہدین آزادی کو یاد کیا گیا جبکہ ان کے کنبوں کی عزت افزائی کی گئی

Posted On: 12 AUG 2022 6:51PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج گوہاٹی کے سرسجائی اسٹیڈیم میں آزادی کا امرت مہوتسو - ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کی قومی مہم کے ایک حصے کے طور پر ایک عوامی میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیرموصوف نے قومی پرچم لہرایا جبکہ ہجوم نے بڑے فخر اور جذبے کے ساتھ قومی ترانہ گایا۔ کرم بیر نبین چندر بوردولوئی کے مجسمے پر گلہائے عقیدپیش کیا گیاجس کے بعد جناب سونووال نے ترنگا لہراتے ہوئے اور ’وندے ماترم‘ کے نعرے لگاتے ہوئے قائدین اور عوام کی پرجوش شرکت کے ساتھ چہل قدمی کے دوران قیادت کی۔ تقریب کا پرجوش ماحول جن بھاگیداری کے مزاج کی عکاسی کرتا تھا کیونکہ عام لوگوں نے ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کو شان و شوکت کے ساتھ منانے کے لیے سب کے ساتھ ہاتھ ملایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014GWG.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا،’’ترنگا ہماری عزت، ہمارا فخر اور ہماری عزت نفس کی علامت ہے۔ آئیے ہم اپنے ملک کی خدمت میں اپنے آپ کو وقف کرنے کے لیے ترنگے کے مقدشکل کے نیچے ہاتھ جوڑیں۔ ہر گھر ترنگا کے بارے میں ہمارے معزز وزیر اعظم کی کال کے نتیجے میں ایک زبردست عوامی تحریک پیدا ہوئی ہے۔انہوں نےکہا ہمارے وزیر اعظم نے ہمارے آزادی  کے متوالوں کے نظریات کو رہنما منتر کے طور پر رکھا ہے کیونکہ وہ ہماری قوم کی تعمیر نو کا عہد کرتے ہیں۔ مودی جی ہندوستان کو وشو گرو اور آتم نربھر بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ آسام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما کی قابل قیادت میں آزادی کا یہ تہوار منا رہے ہیں۔ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 13 سے 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں ترنگا لہرائیں تاکہ معاشرے میں حب الوطنی کا جذبہ ابھر سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025U79.jpg

 

ہر گھر ترنگا کی یہ تقریب،حکومت کی وزارت ثقافت کی ایما پر منعقد کی گئی جو آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ملک گیر مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت  اہم شخصیتیں  ہندوستان بھر میں جدوجہد آزادی اور تاریخی اہمیت سے وابستہ تقریباً 400 مقامات کا دورہ کر رہے ہیں۔تقریب میں  11 اگست اور 15 اگست، 2022کےدرمیان تقسیم کی ہولناکیوں کو بھی یاد کیا گیا کیونکہ وزیر موصوف نے ہر ایک کو 14 اگست کو تقسیم کی ہولناکیوں کو یاد کرنے کے دن کے طور پر منانے کی تلقین کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UWKT.jpg

 

اس تقریب میں سرکردہ  مجاہدین آزادی کے اہل خانہ کو جناب سونووال نے اعزاز سے نوازا۔ میٹنگ میں شہید کمولی دیوی، شہید کھہولی دیوی، شہید لیریلا کچاری اور شہید ٹلہیسواری باروہ کی جانب سے 1942 میں ہندوستان چھوڑو تحریک کےعروج پر ڈھکیاجولی پولیس اسٹیشن میں دی گئی آخری قربانی کو یاد کیا گیا۔ان کے خاندان کے افراد – دیوی چرن نیوگ، کمل نام، جونالی بورو اور اتم باروہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں، ہندوستان چھوڑو تحریک کے دوران مجاہد آزادی  روبیرام کلیتا کے  تعاون کو بھی یاد کیا گیا جبکہ ستمبر 1942 میں، انہیں ناگون میں جدوجہد آزادی کے لیے رقم جمع کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔مجاہد آزادی کے پوتے پرانجل  کلیتا کو اس موقع پر معزز ہستیوں کی طرف سے اعزاز حاصل ہوا۔ اس تقریب میں ہندوستانی تحریک آزادی کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک، بھارت رتن لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی اور دیش بھکت ترون رام فوکن کو بھی یاد کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ خاندان کے افراد بولن بوردولوئی اور شیامنتا رام فوکن کو اعزاز سے نوازا گیا۔ مجاہدین آزادی کے کنبے کے افراد کو گاموسا، ایک ایری شال، ایک چیلینگ سدور، ایک جاپی، ایک زورائی اور قومی پرچم سے نوازا گیا۔

جناب سونووال نے کہا، ’’ہم نے اپنی آزادی سینکڑوں مجاہدین آزادی کی وجہ سے حاصل کی ہے جنہوں نے ملک کے عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ مادر وطن کے لیے ان کی قربانی اور محبت اس کاؤنٹی کے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ وہ ہمیں اپنے ملک کو مضبوط کرنے کی ترغیب دیتے ہیں کیونکہ ان کی ملک سے محبت ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باندھتی ہے۔ بڑے احترام کے ساتھ، میں ان عظیم روحوں کو یاد کرتا ہوں۔‘‘

نئے ہندوستان کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا،’’2047 تک، جب ہندوستان آزادی کے 100 سال مکمل کرلے گا، ہمارے پاس امرت کال کے 25 سال ہیں۔ ہمارے مقبول لیڈر مودی جی نے اس وقت کےلئے بہت زور دیا ہے جب ہمیں ملک کی تعمیر میں خود کو پوری طرح اور ذمہ داری کے ساتھ وقف کرنا چاہئے تاکہ ہندوستان ایک آتم نربھر اور دنیا کا بہترین ملک بن جائے۔‘‘

***********

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.9236



(Release ID: 1852490) Visitor Counter : 435


Read this release in: English , Hindi