وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل آر ہری کمار نے 2022 کےدولت مشترکہ کھیلوں میں بھارتی بحریہ کے کھلاڑیوں (شرکاء) کی عزت افزائی کی

Posted On: 12 AUG 2022 6:49PM by PIB Delhi

حال ہی میں ختم ہوئے 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارتی بحریہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے دو ،چاندی کا ایک اور کانسے کا ایک تمغہ حاصل کیا۔تمغہ جیتنے والوں میں کشتی کےفری اسٹائل 74  کلو گرام میں نوین اےجی .پی او(پی ٹی) ایتھیلیٹکس (ٹریپل جمپ) میں ایلڈ ہوس پال،پی او  کوم(ٹی ای ایل)، ویٹ لفٹنگ 109 کلو گرام میں لو پریت سنگھ، سی او ایم I (ٹی ای ایل) اور ہاکی میں جگراج سنگھ پی او ،سی او ایم (ٹی ای ایل) شامل ہیں۔ یہ درحقیقت ایک قابل تعریف کارنامہ ہے کہ  دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت کرنے والے بھارتی بحریہ کے سات کھلاڑیوں میں سےچار کھلاڑیوں نے ہندوستان کے لئے تمغہ جیتے۔

ٹیم کے ہندوستان لوٹنے پر بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل آر ہری کمار نے 12 اگست 2022 کو نئی دہلی میں منعقد ایک خصوصی تقریب کے دوران بحریہ کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان سے بات چیت کی ۔ کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ نے ان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو تسلیم کیا اور کہا کہ ان کی انفرادی کارکردگی نے نہ صرف ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے کہ بلکہ بحریہ کا نام بھی روشن کیا ہے۔انہوں نے  انہیں ملک کے لئے رول ماڈل  قرار دیا ۔انہوں نے آئندہ سبھی کھیل مقابلوں کے لئے ان کے تئیں نیک خواہشات پیش کیں ۔ان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ نے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی اور انہیں نقد انعامات اور اسپورٹس کٹس سے نوازا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(6)(1)W7IH.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)OU0U.jpeg

 

 

 

***********

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.9231


(Release ID: 1852471) Visitor Counter : 129
Read this release in: English , हिन्दी