بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہُگلی ، کوچین شپ یارڈ لمٹیڈ  (ایچ سی ایس ایل )قوم کے نام وقف کیا گیا

Posted On: 16 AUG 2022 7:52PM by PIB Delhi

بندرگاہو ں، جہازرانی ،آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانندسونووال نے 16 اگست 2022 کو       نظیر گنج  ،ہاوڑہ ، مغربی بنگال  میں  ہگلی کوچین شپ یارڈ  لمٹیڈ کی  نئی تعمیر شدہ   جدید ترین  شپ بلڈنگ سہولت کو  قوم کے نام وقف کیا۔ 180 کروڑروپے  کی مالیت والی یہ فیسلٹی بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں   کی وزارت کے تحت کام کرنے والی ایک پی ایس ای  کوچین شپ یارڈ لمٹیڈ کی مکمل ملکیت والی  معاون   کمپنی ہے ۔ اس موقع پر بندرگاہوں  ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے  وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر موجود تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00141MK.jpg

 

وزیر موصوف نے کہا :‘‘ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ایسا جدید ترین شپ یارڈ کولکتہ میں   ہگلی  کے  کنارے پر تیار ہورہا ہے ۔ قومی آبی گزرگاہوں   کے ساتھ ساتھ   ان لینڈ  واٹر ٹرانسپورٹ   کو مزید آگے بڑھانے کے لئے  نئی نسل   اعلیٰ ٹکنالوجی   نسبتاََ  کم آلودگی والے  جہازوں  کی ضرورت کو پورا کرنے میں  بہت زیادہ تعاون کرے گا۔شمال مشرقی ریاستوں  کی واٹر ٹرانسپورٹ  کنکٹوٹی کے لئے بھی  یہ زبردست محرک ہوگا۔اس یارڈ  سے نہ صرف  علاقے کی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ  ایم ایس ایم ایز   اور متعلقہ   کاروبار کو فروغ  ملنے کے ساتھ ساتھ  براہ راست اور بالواسطہ روز گار کے مواقع  بھی پیدا ہوں گے۔میں  آنے والے وقت میں  ایچ سی ایس ایل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہگلی کوچین شپ یارڈ   ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق  آتم نربھر  بھارت کی تعمیر میں  سی ایس ایل  کی شاندار وراثت کو  آگے بڑھانے  اور اعلیٰ معیار والا  عالمی سطح  پر تسلیم شدہ   صاف ستھرا  اور ہرا بھرا شپ بلڈنگ ایکو سسٹم تیار کرنے میں  کوچین شپ یارڈ لمٹیڈ کے نقش قدم  پرچلے گا۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U7ER.jpg

ایچ سی ایس ایل  ،نظیر گنج میں  دو صدیوں  پر انے ایچ ڈی پی ای ایل  شپ بلڈنگ یارڈ   کا احیا کرتے ہوئے  اور  دنیا بھر میں  پھیلے ہوئے   گاہکوں   کے لئے  اعلیٰ معیار کے  کامپلیکس جہاز ڈیزائن کرنے ،تیارکرنے اور فراہم کرانے کا ٹھوس  تجربہ رکھنے والے ہندوستان کے   ممتاز شپ یارڈ   سی ایس ایل   کی زبردست مہارت  کے ساتھ   اس کی مالامال اور طویل شپ  بلڈنگ وراثت   کو شامل کرتے ہوئے  قائم کیا گیا تھا۔ایک اور پی ایس ای کے ذریعہ   بیمار اکائیوں کو  نئی زندگی بخش کر اور اس کو ایک جدید شپ یارڈ میں تبدیل کرکے   قومی کی زبردست خدمت کی یہ ایک مثال ہے۔

ایچ سی ایس ایل  کے پاس   جدید ترین آلات   اور تجربے کا ر   افرادی قوت کے ساتھ ساتھ کیو اے / کیو سی  ، این ڈی ٹی  اور  فائر اینڈ سیفٹی سسٹم  موجودہیں۔ ایچ سی ایس ایل نے   آئی ایم ایس   سرٹیفکیشن   ( آئی ایس او )  2015-9001 – کوالٹی سرٹیفکیشن   ،   آئی ایس او 2015-14001 – ماحولیاتی تحفظ اور آئی ایس او 2015- 45001- صحت اور تحفظ سرٹیفکیشن  )  حاصل کئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036KZM.jpg

قومی آبی گزرگاہ -1 میں گنگا، بھاگیرتی  اور ہگلی شامل ہیں ، جوکہ  ریاست اترپردیش ، بہار ،جھارکھنڈ اور مغربی  بنگال کا احاطہ کرتی ہے اور قومی گزرگاہ-2 مغربی بنگال ،آسام ، اروناچل پردیش اور میگھالیہ کا احاطہ کرتی ہے۔آبی گزرگاہ نمبر ایک پر  جہاز رانی اور   نیوی گیشن  کی صلاحیت کے فروغ   کے لئے جل مارگ  وکاس  پروجیکٹ  ، حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔اس پر پہلے مرحلے میں   1500-2000 ٹن  کے  جہاز کمرشیل  طورپر چلائے جائیں گے۔ قومی آبی گزرگاہوں کے فروغ  سے  کارگو کو لانے لے جانے  ، مسافروں  کو لیجانے والے جہازوں کی تعمیر  اور انہیں چلانے  کروز  جہازچلانے   ،جہازو ں کی مرمت وغیرہ  کے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔اس  کے علاوہ  پردھان منتری متسیہ  سمپدا یوجنا   کے تحت  ایچ سی ایس ایل میں   ڈیپ سی  فشنگ  ویسل   تیار کرنے   مواقع  بھی ہیں۔

ایچ سی ایس ایل  کا مقصد ، ملک میں  ان لینڈ واٹر و ے  ویسل  تیار کرنے میں   صف اول کی کمپنی کا مقام حاصل  کرنا ہے۔ یہ قومی آبی گزرگاہوں ،  بالخصوص  گنگا (این ڈبلیو -1) اور برہمپتر (این ڈبلیو -2) میں  مسافرو ں   اور سامان کو لانے لیجانے کے لئے   ان لینڈ واٹر ویسل  کی تعمیر  کرتے  ہوئے  ان لینڈ واٹر  ٹرانسپورٹ  کے شعبے کی خدمت کرے گا۔ایچ سی ایس ایل   ہائی برڈ اور  خالص  بجلی سے چلنے والے جہاز غیر روایتی ایندھن اور  فیول سیلس   ٹکنالوجی سے چلنے والے جہاز   ساحلی اور ان لینڈ ریور ویسلز  ،  ریور کروز ویسل   ، ریور کنٹینر ویسل  ، ایل این جی  اور میتھنال فیول سے چلنے والے ویسلز  اور بارجز  سمیت  ملک کے اندر  گرین ویسلز تیار کرنے میں تعاون کرے گا۔ایچ سی ایس ایل ،نہ صرف  جدید ٹکنالوجی والے جہاز تیار کرکے  بلکہ ان کے رکھ رکھاؤ اور  دیکھ بھال  کے لئے  لائف سائیکل   سپورٹ فراہم کرانے میں  بھی  گاہکوں کو  جامع  مدد فراہم کراسکتا  ہے۔

جدید ترین ایچ سی ایس ایل   آس پاس کے علاقوں میں  زبردست سماجی اقتصادی ترقی   کا بھی  باعث  بنے گا۔ یہ شپ یارڈ   یارڈ کی مدد کے لئے  معاون  کمپنیاں اور ایم ایس ایم ایز  قائم کرنے کے لئے  بھی مواقع پیدا کرے گا۔آس پاس کے علاقوں میں   قابل قدر مفید روز گار فراہم کرانے میں  بھی یہ مدد کرے گا۔

اس  تقریب میں  رکن  پارلیمنٹ جناب پرسون  بنرجی ایچ سی ایس ایل کے  چیئر مین  اور  سی ایس  ایل  کے سی  ایم ڈی جناب  مدھو ایس نائر   اور  ،  سی ایس ایل کے  ڈائریکٹر ز ،  ایس  ایم  پی کے چیئر مین جناب ونے کمار   اور دیگر معززین  مہمان بھی موجود تھے۔

 

 

*************

ش ح۔اگ ۔رم

U-9225

 


(Release ID: 1852455) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi