وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
جناب پرشوتم روپالانے ایل ایس ڈی کو کنٹرول کرنے سے متعلق انتظامات پر تبادلہ خیال کیا
پنجاب اور ہریانہ کے ساتھ اس جائزہ میٹنگ میں مویشیوں کے لئے ویکسین کی دستیابی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا
Posted On:
16 AUG 2022 8:45PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج چنڈی گڑھ میں پنجاب کے مویشی پروری ، ماہی پروری، ماہی گیری اور دودھ کی صنعت کے وزیر جناب لال جیت سنگھ ٹھکر کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی ۔ جناب روپالا نے ہریانہ کے ماہی گیری،مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے وزیر جناب جے پرکاش دلال اور ہریانہ گئوسیوا آیوگ اور ہریانہ کے مویشی کے فروغ سے متعلق بورڈ کے چیئر پرسن حضرات سے بھی علیحدہ سے میٹنگ کی اور ریاستی سرکار کی جانب سے مویشیوں میں گٹھلیوں کی بیماری، اس کی روک تھام، ویکسین کی دستیابی اور اس کے بندوبست کی غرض سے کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
جناب روپالا نے کہا کہ ان ضلعوں میں جہاں گٹھلیوں کی بیماری سے مویشی زیادہ متاثر ہیں وہاں سب سے پہلے رنگ ٹیکہ کاری کا کام کیا جانا چاہئے تاکہ دوسرے اضلاع میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زمینی سطح پر کوششیں کی جانی چاہئیں اوراس کے لئے اس بیماری سے متاثرہ جانوروں کو الگ تھلگ رکھے جانے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے جانور اورمویشی اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں ۔
مرکزی وزیر کو مطلع کیا گیا کہ اب تک ہریانہ کے 8 ضلع ا س بیماری سے مبرا ہیں کیو ں کہ ان ضلعوں میں اس بیماری کا ایک کیس بھی درج نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے ریاستی سرکار کو ہدایت کی کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری رہنما ہدایات پر عمل کرے تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے ۔
اس کے علاوہ ریاست بھر میں بکریوں کی چیچک کے ٹیکے کی قیمت میں یکسانیت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جناب روپالا نے یقین دلایا کہ اس سلسلے میں ضروری کارروائی کی جائے گی۔ ویکسین کی خاطر خواہ مقدار میں مانگ کے بارے میں مرکزی وزیر نے عندیہ دیا کہ محکمہ، ویکسین تیار کرنے والے اداروں کے را بطہ میں ہے تاکہ دونوں ریاستوں کی ضروریات کو پوراکرنے کی غرض سے و یکسین کی تیاری میں اضافہ کیا جاسکے ۔
مرکزی وزیر نے بیمارجانوری کے لئے الگ تھلگ رکھنے سے متعلق سہولتیں تیار کرنے پر زوردیا ۔ انہو ں نے بیمار جانوروں کے لئے جزوی بوٹیوں سے بنی ہربل اور ہومیو پیتھک دوائیں استعمال کرنے پر زور دیا ۔ اس کے علاوہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کی غرض سے مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کی گئیں رہنما ہدایات کے مطابق دیگر اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلات غوروخوض کیا گیا ۔ وزیر موصوف نے ہریانہ میں ماہی پروری اور مویشی پروری محکموں کی دیگر اسکیموں کی پیش رفت کابھی جائزہ لیا ۔
*************
ش ح ۔ ع م۔ ف ر
U. No.9224
(Release ID: 1852440)
Visitor Counter : 128