وزارت دفاع

صدر جمہوریہ نے فلائٹ لیفٹیننٹ  ڈی رویندر راؤ (35147) فلائنگ (پائلٹ) کو وایو سینا میڈل (گیلینٹری) سے نوازا

Posted On: 14 AUG 2022 8:33PM by PIB Delhi

 

فلائٹ لیفٹیننٹ ڈی رویندر راؤ (35147) فلائنگ(پائلٹ) کی فائٹر اسکواڈرن میں تعیناتی کی گئی ہے۔

6 نومبر2021 کو فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر رویندر راؤایک علیحدہ فوجی دستے کی سرگرمی کے طور پر جگوار لڑاکا طیارہ کو اڑا کر دوسرے ایئر بیس پر جارہے تھے ۔اڈے پر اترنے کے بعد جب وہ اپنے ہوائی جہاز کا آؤٹ پوسٹ فلائٹ معائنہ کررہے تھے ،اسی وقت انہوں نے ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی اور ایک دوسرے جگوارلڑاکا طیارے کو زمین پر گرتے اور رنوے سے پھسل کر دور جاتے دیکھا۔انہوں نے جبکہ وہ اپنے اڑان بھرنے والے لباس میں تھے،حادثے کی جگہ پر پہنچ کر دیکھا کہ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ الٹ گیا  ہے اور پائلٹ کی نشست کی چھت کا ایک حصہ ٹوٹ چکا ہے ، دونوں انجن ابھی تک چل رہے ہیں اور پائلٹ کے جسم سے خون بہہ رہا ہے اور اجیکشن سیٹ کے پٹے سے لٹک رہا ہے۔ اس وقت تک، ایک کریش فائر ٹینڈر (سی ایف ٹی) پہلے ہی جائے حادثہ پر پہنچ چکا تھا اور شعلوں کو بجھانے کے لیے تباہ ہونے والے طیارے پرپانی کی دھار ڈال رہا تھا ۔ اس دوران، دوسرا سی ایف ٹی بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور اسے فلائٹ لیفٹیننٹ ڈی رویندر راؤ نے فعال طور پر صحیح جگہ پر آگ بجھانے والے جھاگ پھینکنے کی ہدایت دی۔ان کے مشاہدہ میں یہ بات آئی کہ انجن ابھی تک چل رہے ہیں اور پائلٹ کی اجیکشن سیٹ بھی ابھی تک کام کررہی تھی ،جس سے آگ لگنے  اور دھماکے ہونے  کا شدید خطرہ تھا۔ مزید یہ کہ پائلٹ  اس قابل نہیں تھا کہ الٹ جانے والے طیارے سے بچ کر نکل سکے۔کوئی وقت ضائع کیے بنااور اپنی جان کو لاحق خطرے کے بارے میں سوچے بغیر، فلائٹ  لیفٹیننٹ ڈی رویندر راؤ اوندھے ہوجانے والے کاک پٹ میں رینگ کر داخل ہوگئے، کریش گینگ بار کو فعال کیا اور ایندھن کے بہاؤ کو روکنے کے لئے انجن کے  تھروٹلز کو چلانے کی کوشش کی۔اسی دوران انجنوں پر چھڑکا ہوا پانی گرم ہوگیا اور کاک پٹ کے اندر ان کے اوپراور پائلٹ پر برسنے لگا۔سی ایف ٹی کے ذریعے چھڑکنے والے وسیع سی او 2 جھاگ نے اس محدود جگہ میں سانس لینا مشکل بنا دیا۔ لیکن انہوں نے اس نے تمام خطرات سے بے خوف ہو کر ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔ انہیں پھنسی ہوئی اور الٹی ہوئی پائلٹ کی ٹانگوں تک پہنچنا تھا اور نیم بے ہوشی میں پڑے شخص کو آزاد کرنے کے لیے ٹانگوں پر لپٹے ہوئے حفاظتی  پٹوں اور جی سوٹ کے کھلے حصے کو ہٹانا تھا۔انہوں نے پائلٹ کو ہوائی جہاز سے نکالنے میں مدد کی، طبی ٹیم کو پائلٹ کے اڑان کے دورانا ستعمال کئے جانے والے کپڑے اتارنے میں مدد کی، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور پائلٹ کو کریش اسٹریچر پر باندھنے میں مدد کی۔

فلائٹ لیفٹیننٹ ڈی رویندر راؤ نے اپنی جان کو لاحق خطرے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے غیر معمولی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی کے معمول کے تقاضوں کی حدود سے بہت آگے نکل کر اقدام کیا۔ نیم بےہوشی میں پڑے ہوئے پائلٹ کو بچانے کے کام میں ذاتی طور پر  اپنے آپ کو شامل کیا اوربچاؤ عملے کی ریسکیو آپریشن کو مؤثر طریقے سے مکمل کرنے میں مدد اور رہنمائی کی۔

اس غیر معمولی ہمت جرات کے اظہار کے لئے فلائٹ لیفٹیننٹ ڈی رویندر راؤ کو وایو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا گیاہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019GKE.jpg

 

 

***********

 

 

ش ح ۔  س ب ۔ م ش

U. No.9193



(Release ID: 1852223) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi