وزارت دفاع

صدر جمہوریہ نے  سارجنٹ پرمندر سنگھ پرمار ، فلائٹ  گنر 912788 کو وائیو سینا میڈل (بہادری ) سے نوازا

Posted On: 14 AUG 2022 8:37PM by PIB Delhi

 912788 سارجنٹ پرمندر سنگھ پرمار، فلائٹ گنر  ، ایک ایم آئی  17 وی 5 ہیلی کاپٹر یونٹ  میں تعینات ہیں۔

13ستمبر2021 کو جام نگر کی ضلعی انتظامیہ کی طرف ایک پیغام موصول ہوا۔ یہ پیغام گجرات میں کالا باڑ کے قریب  بانگا گاؤ ں کے6 شہریوں  کو  بچانے سےمتعلق تھا۔ بچاؤ کارروائی میں  ایک عمارت سے  ،ان چھ زندہ بچ جانے والے لوگوں کو  ہیلی کاپٹر کے ذریعہ   منتقل  کرنا  شامل تھا ۔  یہ عمارت  طغیانی پر آئے ہوئے دریا  سے گھر گئی تھی۔  عملے نے گاؤ ں میں پہنچ کر اس عمارت   کو  تلاش کرلیا جس کے اردگرد دریا کے پانی میں اضافہ ہوتا جارہاتھا۔

سارجنٹ پرمار اور  ایک اضافی  فلائٹ گنر نے  عمارت کی چھت پر سے   ان شہریوں کو    کریڈل کے ذریعہ اوپر   اٹھانے کی کوشش کی۔  لیکن کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ کیونکہ یہ افراد   ڈر خوف اور دریا کی بہت زیادہ طغیانی کے سبب   کریڈل پر سوار نہ ہوسکے۔  شدید بارش اور دریا کے بہاؤ میں  بھی  اضافہ  ہوتا جارہا تھا ۔ سارجنٹ پرمار نے اندازہ لگایا کہ  اگر بروقت کارروائی نہ  کی گئی   تو عمارت میں پھنسے لوگ پانی میں بہہ جائیں گے۔   سارجنٹ پرمار کو خود بھی  پانی  میں  بہہ جانے کا خطرہ تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے    اپنی جان کی پرواہ      نہ کرتے ہوئےعمارت کے دروازے تک   کریڈل کو  پہنچا دیا۔  اتنے نیچےآنے کے بعد انہیں پانی   کی تیزی کا اور بھی انداز ہوا چونکہ  چھت پر جانے والی سیڑھیاں اور دیوار میں بہہ گئی تھی۔  انہوں نے لوگوں کو بچانے کا  جلد ہی ایک منصوبہ بنایا اور ان چھ شہریوں میں سے دو کو   کریڈل پر سوار کرلیا۔ اس کے بعد اسی طرح ان سبھی کو بچا لیا گیا اور آخر میں خود  پرمار  کریڈل پرسوار ہوئے۔  

اس غیر معمولی  شجاعت کی کارروائی کی صلہ میں سارجنٹ پرمیندر پرمار کو وائیو سینا میڈل  (بہادری) سےنوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GCH2.jpg

***

ش ح۔ا س ۔ ج

UNO-9187

 



(Release ID: 1852208) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi