وزارت دفاع

صدر جمہوریہ نے اسکوائڈرن لیڈر دلیپ  گرنانی کو (33566)  انتظامیہ /فائٹر کنٹرولر (گروڑ) کو وائیو سینا میڈل (بہادری) سےنوازا

Posted On: 14 AUG 2022 8:40PM by PIB Delhi

اسکوائڈر لیڈر دلیپ گرنانی (33566) انتطامیہ/فائٹر کنٹرولر/گروڑ،   گروڑ پرواز کے  ایک کمانڈنگ افسر ہیں۔ انہیں   راشٹریہ رائفلرز کی  بٹالین کے ساتھ اوپ-رکشک میں تعیناتی کے دوران گروڑ ڈیٹیچ منٹ کمانڈر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

13اکتوبر 2021 کو آپریشن وگاڑ  کے دوران دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں   ایک سراغ  کی  بنیاد پر ایک کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا  اور  پلوامہ ضلع میں ترال قبضے کے وگاڑ علاقے میں کارروائی شروع کی گئی۔

اسکوائڈرن لیڈر دلیپ گرنانی نے  شمالی سمت سے گروڑ  اسکوائیڈ کی قیادت کی اور  11 بجکر 20منٹ پر اس علاقہ کو محاصرہ میں لے  لیا۔ محاصرہ میں کل 19 گھروں کو شامل کیا گیا۔  گھروں کی منظم تلاشی کے دوران جب  محافظوں کی ایک تلاشی ٹیم  طےشدہ  گھر کی طرف بڑھ رہی تھی تو اس پر زبردست  طریقے سے فائرنگ کردی گئی۔

اسکوائڈرن لیڈر دلیپ گرنانی   اور ان کی ٹیم نے  فوری  طور  پر  صحیح نشانہ پر جوابی کارروائی کی۔  انہوں نے موثر طریقے سے فائرنگ کی  اور ایک دہشت گرد کی  بچ نکلنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔   اس کے لئے ٹیم نے   آپس میں کافی زیادہ تال میل رکھا۔

تقریباً 3 بجکر 20 منٹ پر ایک دہشت گرد نے گروڑ ٹیم پر  ایک گرینیڈ پھینکاا ور بچنےکی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے  مقام سے باہر آگیا۔ اس صورتحال میں اسکوائیڈرن لیڈر دلیپ گرنانی  نے  زبردست  چوکسی ، غیرمعمولی ہمت اور بےمثال  ، بےلوث جذبے کا اظہارکرتے ہوئے   ایک موضوع پوزیشن تک رسائی حاصل کی اور دہشت گرد کو محض پانچ میٹر کی دوری سے  ہلاک کردیا۔  بعد میں دہشت گرد کی شناخت اے-زمرے کے دہشت گرد کے طور پر کی گئی  جس کا تعلق  جیش محمد تنظیم سے تھا۔

اس غیر معمولی حوصلے  کے صلہ میں اسکوائیڈرن لیڈر دلیپ گرنانی کو وائیو سینا تمغہ(بہادری) سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JIP2.jpg

 

***

ش ح۔ا س  ۔ ج

UNO-9185

 



(Release ID: 1852176) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi