قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہائی کورٹ کے سینتیس  نئے ججوں کا تقرر - یوم آزادی 2022


اب تک کی ہائی کورٹ کی کل  ایک سو اڑتیس  تقرریاں،2016 میں ہائی کورٹ کی ایک سو چھبیس تقرریوں کے سابقہ ​​ریکارڈ پر سبقت

اعلیٰ عدلیہ میں تقرری کا عمل تیز

Posted On: 15 AUG 2022 11:03AM by PIB Delhi

حکومت نے کل رات ہائی کورٹ کے 37 نئے ججوں مقرر کئے۔ یہ جمعہ کو مختلف ہائی کورٹوں میں ہائی کورٹ کے 26 ججوں کی تقرری کا جاری سلسلہ ہے۔ اس سال یعنی 2022 میں حکومت کی طرف سے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں ہائی کورٹ کے مزید 11 ججوں کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن کے ساتھ، اب تک ملک کے مختلف ہائی کورٹوں میں 138 تقرریاں کی گئی ہیں۔ اس طرح  2016 میں ہائی کورٹ کی پچھلے سال یعنی2021 میں سپریم کورٹ میں 9 تقرریوں کے علاوہ ہائی کورٹوں میں تقرریوں کی تعداد 120 تھی۔ اس طرح اعلیٰ عدلیہ میں تقرری کا عمل تیز ہوا ہے۔

پنجاب اور ہریانہ کے ہائی کورٹ میں کل کی 11 تقرریوں میں (1) محترمہ ندھی گپتا، (2) جناب  سنجے وششٹھ، (3) جناب تریبھون داہیا، (4) جناب نمت کمار، (5) جناب ہرکیش منوجا، ( 6) جناب امان چودھری، (7) جناب نریش سنگھ، (8) جناب ہرش بنگر، (9) جناب جگموہن بنسل، (10) جناب دیپک منچندا اور (11) جناب آلوک جین شامل ہیں۔ یہ تقرریاں اس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر دو سال کی مدت کے لئے ہیں۔ یہ میعاد اس دن سے شروع ہوگی جس دن یہ لوگ اپنے متعلقہ دفاتر کا چارج سنبھالیں گے۔

****

U.No:9163

ش ح۔ر ف۔ س ا

 


(Release ID: 1852019) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu