وزارت دفاع

صدر جمہوریہ ہند نے ہندوستانی فضائیہ (گروڑ) کے 924678 سارجنٹ شیام ویر سنگھ کو شجاعت کے لئے وایو سینا میڈل عطا کیا

Posted On: 14 AUG 2022 8:38PM by PIB Delhi

 

ہندوستانی ایئرفورس (گروڑ) کے 924678 سارجنٹ شیام ویر سنگھ ایک گروڑ فلائٹ میں تعینات ہیں۔

 وہ ایک آپریشن کے دوران ایک گروڑ ٹیم کے اسکاؤٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے جو 96 گھنٹے کا مشن تھا اور یہ مشن 13 ہزار فٹ تک کی بلندی  پر کیا جارہا تھا۔ (دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات ملنے پر یہ مشن شروع کیاگیا تھا) آپریشن پلوامہ کے ضلع ترال میں داچیگام کے گھنے جنگلات میں کیاگیا تھا۔

21اگست 2021 کو صبح ساڑھے 6 بجے گروڑ ٹیم ایک مخصوص علاقے کی طرف بڑھ رہی تھی کہ اچانک ایک دہشت گرد اپنی حدود سے باہر آیا اور اس نے حفاظتی فورسیز پر شدید فائرنگ شروع کردی جو اس علاقے کی طرف پہنچنے کے قریب تھی، جہاں دہشت گرد پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس صورتحال میں سارجنٹ شیام ویر نے زبردست شجاعت اور دلیری کا مظاہرہ کیا اور مؤثر ڈھنگ سے جوابی کارروائی کی۔ اس دوران شدید فائرنگ ہوئی۔ ان سخت حالات کا سامنا کرتے ہوئے بہادر اور جانباز سارجنٹ شیام ویر نے غیر معمولی حوصلے کا مظاہرہ کیا اور ایک سازگار حکمت عملی اپناتے ہوئے اس کی طرف بڑھے اور 10 میٹر کی دوری سے دہشت گرد پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کرڈالا۔بعد میں دہشت گردی کی شناخت جیش محمد تنظیم کے اے زمرے کے دہشت گرد کے طور پر ہوئی۔

اس غیر معمولی ہمت اور بہادری کے لئے سارجنٹ شیام ویر سنگھ کو شجاعت کا وایو سینا میڈل عطا کیاگیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D4D1.jpg

 

*************

 

ش ح- ح ا–ع ر

U. No.9157

 



(Release ID: 1851934) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi