اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی اور فولاد کے وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے سنٹرل جیل، گوالیار میں مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد دی

Posted On: 14 AUG 2022 4:53PM by PIB Delhi

 

‘ہر گھر ترنگا اور تقسیم ہند کی ہولناکیوں کے یادگاری دن’ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شہری ہوا بازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے آج گوالیار کی سنٹرل جیل میں منعقدہ ایک پروگرام میں مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-08-14at4.41.52PM3L5Z.jpeg

وزیر موصوف نے تقسیم ہند کی ہولناکیوں کو پیش کرنے والی تصویروں کی نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ اس نمائش میں غیر معمولی انسانی نقل مکانی اور جبری ہجرت کی کہانی، پرتشدد تقسیم کی کہانی اور زندگی کا طریقہ اور بقائے باہم کے دور کا اچانک اور ڈرامائی خاتمہ کیسے ہوا، کو دکھایا گیا ہے۔

تقریب میں وزیر موصوف نے کہا کہ ملک اور اہل وطن نے آزادی کے بعد 75 سال کا یہ سفر طے کیا ہے اور اب ہمیں اس سفر کے بارے میں نہ صرف سوچنے کی ضرورت ہے بلکہ اپنے آپ کو آگے کے سفر کے لیے تیار کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کی راہ پر آگے بڑھ گیا ہے اور ملک امرت کال سے شتابدی کال تک کے نئے سفر کے لیے تیار ہے۔ مواقع بے پناہ ہیں اور اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے ہمیں عزم کرنے کی ضرورت ہے۔

سنٹرل جیل، گوالیار کے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب سندھیا نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تاریخ ہے اور آزادی کی جدوجہد میں اس کی مطابقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار قیدیوں کی رہائی کے بعد اس قیام کے دوران سیکھی گئی مہارتیں اور خود شناسی انہیں معاشرے اور قوم میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گی۔

وزیر موصوف نے اجتماع کو ترنگا پر فخر محسوس کرنے کی ترغیب دی جو 130 کروڑ ہم وطنوں کے جذبات، ان کی تکثیریت اور عزت کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر نے تقسیم ہند کی ہولناکیوں اور بے گھر اور متاثرہ لوگوں کے مصائب کی بھی نشاندہی کی۔

حکومت ہند اور ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتیں بھارت کے عوام کے ساتھ مل کر آزادی کے 75 سال کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) منا رہی ہیں۔ لوگ پورے ملک میں ’ہر گھر ترنگا‘ پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر 400 مقامات جن میں اہم یادگاریں، یادگار مقامات، جیلیں، ریلوے اسٹیشن اور جنگلات اور دریاؤں کے قریب جگہیں شامل ہیں جو کہ جدوجہد آزادی سے وابستہ ہیں، جہاں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے تاکہ موجودہ نسل کو ان کی انمول شراکت داری اور قربانی کی یاد دلائی جاسکے۔

اس پروگرام کا اہتمام اسٹیل کی وزارت نے ضلع انتظامیہ اور سنٹرل جیل، گوالیار کے حکام کے تعاون سے کیا تھا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9147)


(Release ID: 1851851) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi