بجلی کی وزارت

بجلی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے موتیہاری میں ترنگا لہرایا


‘‘ہر گھر ترنگا’’ مہم کا اہتمام حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ کیا گیا

Posted On: 14 AUG 2022 4:51PM by PIB Delhi

بجلی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ایم ایس کالج، موتیہاری، بہار میں قومی پرچم لہرایا۔ کیمپس میں انگریزوں کے ذریعے بنائے گئے جیل اور سیل کمپلیکس پر پرچم لہرایا گیا۔ یہ بھارت کے جشن آزادی کا 75 واں سال ہے۔‘ہر گھر ترنگا’ مہم کا اہتمام ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے تحت کیا گیا ہے اور اسے ملازمین، ساتھیوں اور آس پاس میں رہنے والے لوگوں کو ترنگا گھر لانے اور بھارت کی آزادی کے 75ویں سال مکمل ہونے کے اعزاز میں لہرانے کی ترغیب دینے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G4VI.jpg

وزیر موصوف نے چرخہ پارک میں شہیدوں اور آزادی کے مجاہدین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دی۔ وزیر موصوف نے پپرا کوٹھی میں مہاتما گاندھی ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرکے پروگرام کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00245C0.jpg

جناب سنگھ نے جن بھاگیداری کی عکاسی کرتے ہوئے ایک عوامی میٹنگ کی۔ انہوں نے لوگوں کو ہر گھر ترنگا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بھارت کی آزادی کے لئے ملک کے مجاہدین آزادی کے تعاون کو یاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036L7O.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9146)



(Release ID: 1851842) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Tamil