نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکبادپیش کی

Posted On: 14 AUG 2022 5:40PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے یوم آزادی کے موقع پر ملک کے شہریوں کو نیک خواہشات دی۔ان کے  پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے-

’’میں 76ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پر اپنے ملک کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

آج جب ہم پچھلے 75برسوں میں ہوئی زبردست پیش رفت کا جشن مناتے ہیں تو  ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہم نے کتنی مشکل سے آزادی حاصل کی ہے۔یوم آزادی ان بہادر مجاہدین آزادی کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے، جن کے حوصلے اور قربانی نے ہمیں جابرانہ استعماری حکمرانی سے آزادی دلائی۔

یہ دن جدید ہندوستان کے ان معماروں کے تئیں اپنی ممنونیت کا اظہار کرنے کا بھی  ایک موقع ہے، جن کی سخت محنت اور  وقف نے ایک خود مختار، مستحکم اور مضبوط جمہوریت کی بنیاد رکھی۔آج ہندوستان امکانات سے بھرا ہوا ملک ہے، جو چوطرفہ ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

اب جکہ ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، یہ ہمارے عظیم انقلابیوں اور مجاہدین آزادی کی تحریک دینے والی کہانیوں کو یاد کرنے اور انہیں پھر سے سنانے کا وقت ہے، تاکہ نوجوان نسل کو حب الوطنی، قربانی اور خدمت کی صفت سے مزین ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

اس  یوم آزادی کے موقع پر آئیے ہم ’ہندوستان‘ کے ثقافتی اور آئینی قدروں کی سربلندی کو بنائے رکھنے کے اپنے عہد کی تجدید کریں اور ایک شمولیاتی ، ترقی پذیر اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر  کی سمت میں آگے بڑھنے کے لئے خود کو پھر سے وقف کردیں۔‘‘

            

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9149)


(Release ID: 1851841) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil