وزارت خزانہ
نیلامی برائے فروخت (دوبارہ اجرا) (i) ’6.69 فیصد جی ایس 2024‘ (ii)’7.10 فیصد جی ایس 2029‘، اور (iii) ’نیو جی ایس 2032‘ (iv)’6.95 فیصد جی ایس 2061‘
Posted On:
12 AUG 2022 6:31PM by PIB Delhi
بھارت سرکار نے (i) یکساں قیمتوں کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے مشتہر رقم 4000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے عوض سرکاری سکیورٹی 2024 کا 6.69 فیصد، (ii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر رقم 7000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے عوض ’’گورنمنٹ سکیورٹی 2029‘‘، (iii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے منافع پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر رقم 13000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے عوض ’’نئی سرکاری سکیورٹی 2032‘‘، (iv) ایک سے زیادہ قیمتوں کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر رقم 9000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے عوض سرکاری سکیورٹی 2061 کا 6.95 فیصد، فروخت (دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی ایک یا ایک سے زیادہ سکیورٹی / سکیورٹیز کے عوض 2000 کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن برقرار رکھے۔ یہ نیلامی جمعہ بتاریخ 19 اگست، 2022 کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔
تمسکات کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا پانچ فیصد تک کا حصہ سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیرمقابلہ جاتی بولی کی سہولت سے متعلق اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو مختص کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں بولیوں کو ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بینکنگ سولیوشن (ای -کبیر) نظام پر 19 اگست، 2022 کو الیکٹرانک شکل میں داخل کیا جائے۔ غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے اور صبح 11 بجے کے درمیان داخل کیا جائے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے اور صبح ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے۔
نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 19 اگست، 2022 (جمعہ ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی 22 اگست، 2022 (پیر) کو کی جائے گی۔
یہ تمسکات بھارتی ریزرو بینک کی طرف سے بمطابق سرکلر نمبر RBI/2018-19/25مورخہ 24 جولائی، 2018 ، جیساکہ وقتاً فوقتا ً ترمیم کی گئی ہے کی طرف سے جاری مرکزی سرکار کے تمسکات نے جب جاری کیے گئے لین دین سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق جب جاری کیے گئے تجارت کے لیے اہل ہوں گے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.9096
(Release ID: 1851445)
Visitor Counter : 112