امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پی ایم جی کے اے وائی  کے تحت 824 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی )اناج تقسیم کئے گئے


پی ایم جی کے اے وائی  کا کل سبسڈی  خرچ تقریباً 2.79 لاکھ کروڑ روپے ہے

Posted On: 05 AUG 2022 5:17PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 31 جولائی 2022 کو پی ایم جی کے اے وائی کے تحت کل 824 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی ) مفت اناج تقسیم  کیا گیا ہے۔  جس کی کل سبسڈی تقریباً 2.79 لاکھ کروڑروپے ہے۔

مارچ 2020 میں ملک میں کووڈ-19پھیلنے کے بعد ، محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم(ڈی ایف پی ڈی) نے  پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم –جی کے اے وائی ) کے تحت ملک میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے )سے  تقریبا 80کروڑ  فائدہ اٹھانے والوں تک  ‘اضافی’ اور ‘مفت’ اناج (چاول/گیہوں) کی تقسیم شروع کی تھی جس کا مقصد  وبائی امراض کے غیر معمولی پھیلاؤ کی وجہ سے غریبوں اورضرورت مندوں کو  درپیش غذائی سلامتی  کی مشکلات کو دور کرناتھا۔

مناسب فیصلے کے لیے اسکیم کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔

ضابطوں کے مطابق غذائی اجناس کے ذخیرے کے انتظام کو یقینی بنانے کی غرض سے ، مقوی چاول کی تقسیم کے لیے چاول کے ذخیرے کو  رکھنے کے لئے اورلاجسٹکس    پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے، اس محکمہ نے پی ایم جی کے اے وائی -6 کے تحت ماہانہ تقریباً 11.06 ایل ایم گندم کو پانچ (5) مہینوں کے لیے، یعنی مئی 2022 سے ستمبر 2022 تک  چاول میں بدل دیاجب کہ  مارچ 2022 میں ابتدائی طور پر   کل مختص کردہ  اناج کو برقرار رکھاگیا۔

**********

 

(ش ح ۔ اک۔ ع آ)

U -9065



(Release ID: 1851159) Visitor Counter : 85


Read this release in: English