ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈرون کے شعبے میں تحقیق وترقی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 5:56PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ  اور صنعت کا ری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چندسالوںمیں ڈرون کا شعبہ جدت اور اسٹارٹ اپس کی نمایاں ترقی کی ایک روشن مثال ہے۔ڈرون کے شعبے میں معیاری تحقیق وترقی کو فروغ دینے کے لئے کورسز ، تعلیمی ڈگریاں اور مواقع موجود ہیں۔ڈرون کے شعبے میں کورسز  اور تحقیق وترقی   کی شروعات کرنے والے تعلیمی ادارے  ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس ) ،  بنگلور ، ٹکنالوجی کا ہندوستانی ادارہ  ( آئی آئی ٹی ) بامبے ، آئی آئی ٹی کانپور ، آئی آئی ٹی مدراس ،  ایڈوانس ٹکنالوجی کا دفاعی ادارہ  ( ڈی آئی اے ٹی ) پونے  ،اطلاعاتی ٹکنالوجی کا بین الاقوامی ادارہ ( آئی آئی آئی ٹی ) حیدرآباد ، انا یونیورسٹی وغیرہ ہیں۔

*************

 

ش ح۔ع ح۔رم

U-9055


(ریلیز آئی ڈی: 1851122) وزیٹر کاؤنٹر : 124
یہ ریلیز پڑھیں: English