وزارت دفاع
پچھلے سال ایم ٹی ترشول اجلاس میں ایک کوشش کے دوران کھوگئے دو کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے ڈبلیو این سی کے ذریعے مہم شروع کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 AUG 2022 6:03PM by PIB Delhi
سورنم وجے ورش تقریبات کے حصے کے طورپر مغربی بحری کمان نے ستمبر 2021ء میں ترشول پہاڑ پر ایک مہم شروع کی تھی۔ چوٹی اجلاس کی کوشش کے دوران اچانک اور غیر متوقع طورپر برف کے تودے گرنے سے پانچ بحری عملے کی ایک ٹیم جو لیفٹیننٹ کمانڈر رجنی کانت یادو این ایم، لیفٹیننٹ کمانڈر یوگیش تیواری، لیفٹیننٹ کمانڈر اننت کوکریتی، لیفٹیننٹ کمانڈر ششانک تیواری این ایم، ہری اوم ایم سی پی او II(جی ڈبلیو) این ایم اور شیرپا دُپکا شیرنگ این ایم پر مشتمل تھی، کو زبردست موسمیاتی آفت کا سامنا کرنا پڑااور وہ پہاڑ سے پھسل کر گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کی افسوسناک موت واقع ہوگئی، جبکہ چار کوہ پیماؤں کی لاش برآمد کرلی گئی تھی اور دو کوہ پیما جن میں ایک بحری افسر اور شیرپا لاپتہ رہے۔خراب موسم اور سردی کی شروعا ت کے سبب 13دنوں کی زبردست کوشش کے بعد ان کو تلاش کرنے کے لئے تلاشی مہم بند کردینی پڑی۔ چنانچہ تلاش کی یہ کوشش نامکمل رہی۔
ملازمت کے ضابطے کے مطابق پہاڑ میں لاپتہ ہوئے دو کوہ پیماؤں کی بازیابی کے لئے 10اگست 2022ء کو ایک مہم شروع کی گئی ہیں اور یہ اس بات کا اعادہ کہ ہندوستانی بحریہ کسی اپنے کو لاوارث پیچھے نہیں چھوڑتی۔
اس اہم موقع پر شہیدوں کی یاد میں ایک ترشول یادگار قائم کی گئی، جو ہندوستانی بحریہ میں حوصلہ مند لوگوں کی آنے والی نسلوں کے لئے ایک تحریک دینے کا کام کرے گی۔فلیگ آفیسر کمانڈنگ –اِن-چیف، وائس ایڈمرل اجندر بہادر سنگھ اور دیگر اعلیٰ افسران نے یادگار پر موم بتیاں روشن کرکے اپنے کھوئے ہوئے عملے کو خراج عقیدت پیش کی۔
پروگرام کے دوران بہادروں کے خاندان کے ممبروں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ لاپتہ شیرپا کے خاندان کو راحتی اقدامات کی شکل میں ایک مالی امدادی پیکیج بھی دیاگیا۔
ان بہادر جوانوں کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 9041)
(ریلیز آئی ڈی: 1851035)
وزیٹر کاؤنٹر : 173