ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی نوجوانوں کوہنرمندبنانا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 5:54PM by PIB Delhi

ہنرمندی کی ترقی اورانٹرپینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چند شیکھرنے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت نے ملک بھر میں رہنے والے قبائلی نوجوانوں کی مجموعی ترقی کے لیے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے جس میں ہنر کی تربیت کے لیے تعاون بھی شامل ہے۔ ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) مختصر مدت کے ہنر کی ترقی کی تربیت اور دستکاروں کی تربیت کی اسکیم (سی ٹی ایس) فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی ) ، جن  شکشن سنستھان  (جے ایس ایس )اسکیم اور نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) کو انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(آئی آئی ٹیز)کے ذریعے قبائلی برادری سمیت سماج کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو طویل مدتی تربیت کے لیے نافذ کر رہی ہے۔

قبائلی نوجوانوں کی کثیر جہتی ہنر مندی کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ، ‘‘ویلج انجینئرز پروجیکٹ’’، کچھ ماہ قبل نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) (ایم ایس ڈی ای کی ایک فعال شاخ) نے بھوپال میں تقریباً 200 انجینئروں کی پہلی کھیپ کے ساتھ شروع کیا تھا۔ اور اسے بتدریج تمام اضلاع میں پھیلایا جائے گا۔

مزید برآں، قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے)، جو ملک بھر میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کی ترقی کے لیے پروگراموں کی مجموعی پالیسی، منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کے لیے نوڈل وزارت ہے،  قبائلی علاقوں میں پیشہ ورانہ تربیت کے لیے قبائلی ذیلی اسکیم(ایس سی اے –ٹی ایس ایس ) کے تحت ‘خصوصی مرکزی امداد’ کی اسکیم کے تحت فنڈنگ ​​سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد قبائلی نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت، موجودہ معاشی رجحانات اور مارکیٹ کی صلاحیتوں کے لحاظ سے مختلف روایتی/جدید پیشوں میں مہارتوں کو اپ گریڈ کرنا ہے تاکہ وہ پائیدار روزگار حاصل کر سکیں یا خود کفیل بن سکیں۔

ایم ایس ڈی ای کی اسکیمیں ڈیمانڈ پر مبنی ہیں اس لیے اکثر اہداف مقرر نہیں کیے جاتے۔ تاہم، مندرجہ بالا تمام اسکیموں میں درج فہرست قبائل  (ایس ٹی )جزو کے ذریعے قبائلیوں کے لیے فنڈز کے استعمال کی لازمی فراہمی شامل ہے۔ مالی سال  23-2022میں پی ایم کے وی وائی اسکیم، جے ایس ایس  اسکیم اور این اے پی ایس میں قبائلی ذیلی منصوبہ کے تحت فنڈ مختص کرنے کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

 (کروڑروپے میں )

نمبرشمار

اسکیم

 2022-23 کل بجٹ کا تخمینے

23-2022 بجٹ کے تخمینے  

(ایس ٹی  عنصر)

1.

پی ایم کے وی وائی

1442.00

111.12

2.

جے ایس ایس

200.00

15.16

3.

این اے پی ایس

170.00

13.16

تمام اسکیمیں جاری ہیں اورپورے ملک میں ہنرمندی مہیاکرارہی ہیں ۔

**********

 

(ش ح ۔اک۔ ع آ)

U -9022


(ریلیز آئی ڈی: 1850849) وزیٹر کاؤنٹر : 84
یہ ریلیز پڑھیں: English