جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 جل جیون مشن کے تحت فنڈز کا استعمال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 3:40PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ جل جیون مشن (جے جے ایم) ریاستوں کے ساتھ شراکت میں اگست 2019 سے لاگو کیا جا رہا ہے تاکہ 2024 تک مغربی بنگال کے ضلع مالدہ سمیت ملک کے ہر دیہی گھر میں پینے کے قابل نل کے پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جا سکے۔

 

جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، مالدہ ضلع میں 19 ہزار سے زیادہ دیہی گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع  تھی ۔ اب تک، گزشتہ 35 مہینوں میں تقریباً 1.64 لاکھ گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، 03.08.2022 تک، 6.51 لاکھ دیہی گھرانوں میں سے، تقریباً 1.83 لاکھ (28.11فیصد) گھرانوں کے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے۔

 

پانی ریاست کا موضوع ہونے کی وجہ سے اس محکمہ کے ذریعہ ضلع وار فنڈ مختص نہیں کیا جاتا ہے اور نہ ہی اس کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ تاہم، 2020-2019، 2021-2020، 2022-2021 اور 2023-2022 (01.08.2022 تک) میں ریاست مغربی بنگال کی طرف سے مرکزی فنڈ کے مختص کردہ،  نکالے گئے فنڈ اور فنڈ کے استعمال کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔ :

 (رقم کروڑ روپے میں)

سال

مرکزی حصہ

ریاستی حصے کے تحت اخراجات

ابتدائی بقایا جات

مختص

ریاست کے ذریعہ نکالا گیا فنڈ

کل دستیاب فنڈ

رپورٹ کردہ استعمال

2019-20

760.82

995.33

994.75

1,755.57

609.00

445.03

2020-21

1,146.58

1,614.18

807.08

1,953.66

1,196.07

641.17

2021-22

757.58

6,998.97

1,404.61

2,162.19

1,547.52

725.77

2022-23

614.67

6,180.25

ND

614.67

64.77

487.31

 

این  ڈی: نہیں نکالا گیا       ذریعہ: جے جے ایم ، آئی ایم آئی ایس

 

 

جیسا کہ ریاست کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں جے جے ایم کے تحت فراہم کردہ نل کے پانی کے کنکشن کی سال وار حیثیت درج ذیل ہے:

سال

پینے والے پانی کے مہیا کردہ کنکشن

2019-20

4,708

2020-21

56,510

2021-22

72,006

2022-23*

30,379

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

* 03.08.2022 تک

مالدہ میں 2022-2021میں فراہم کردہ نل کنکشنز کی تعداد 2021-2020 میں فراہم کردہ کنکشن کی تعداد سے زیادہ ہے۔

*************

 

ش ح ۔ ا ک۔ ر‍‌ض

U. No.8970

 


(ریلیز آئی ڈی: 1850456) وزیٹر کاؤنٹر : 105
یہ ریلیز پڑھیں: English