مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
مکانات اورشہری امورکی وزارت ایم اوایچ یواے ، مشاورتیں اورڈیزائن کے معیارات جاری کرکے ، ماسٹرپلان وضع کرنے کی غرض سے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی مدد کرتی ہے
450شہروں کے لئے جی آئی ایس ڈیٹابیس کا مشورہ تیارکیاگیاہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 AUG 2022 5:57PM by PIB Delhi
شہری منصوبہ بندی ، ایک ریاستی معاملہ ہے اورآئین کے بارہویں شیڈول کےمطابق ، جس میں 1992کے آئین میں 74ویں ترمیم کے قانون میں اضافے کے بموجب ، شہری منصوبہ بندی ، مقامی بلدیاتی اداروں /شہری ترقیاتی اتھارٹیز کاکام ہے ۔ جو ریاستی سرکار کے ذریعہ کام کاج کی منتقلی سے مشروط ہے اوراس معاملے میں حکومت ہند کا محض ایک مشاورتی کردارہے ۔ مکانات اورشہری امورکی وزارت ایم اوایچ یواے ، مشاورتیں اورڈیزائن کے معیارات جاری کرکے ، ماسٹرپلان وضع کرنے کی غرض سے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی مدد کرتی ہےاور اس کے ساتھ ہی وہ علامتی اقدامات کرتی ہے اورمالی مدد وغیرہ فراہم کرتی ہے ۔
احیاء اورشہری کایاپلٹ کے لئے اٹل مشن (امرت ) کے تحت ِ جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس ) وضع کرنے کے بارے میں ایک ذیلی اسکیم پرمبنی، امرت شہروں کے لئے ماسٹرپلان کو نافذ کیاجارہاہے۔ اس کے لئے مرکزی حکومت 100فیصد فنڈ فراہم کرتی ہے اوراس پر کل 515کروڑروپے خرچ ہونگے ۔ اس ذیلی اسکیم میں 461شہروں والی 35ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کا احاطہ کیاگیاہے ۔ 450شہروں کے لئے جی آئی ایس ڈیٹا بیس کا مسودہ تیارکیاگیاہے ان میں سے 375شہروں کے لئے حتمی ڈی آئی جی ڈیٹا بیس تخلیق کیاگیاہے ۔ 276شہروں کے لئے جی آئی ایس کے مسودہ پرمبنی ماسٹرپلان وضع کئے گئے ہیں ۔ ان میں سے 145شہروں میں حتمی جی آئی ایس پرمبنی ماسٹرپلان کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ ملک بھر میں 73تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیاگیاہے اور2606عہدیداروں کو تربیت فراہم کی گئی ہے اور اس سلسلے میں اب تک 158.58کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں ۔اس کے علاوہ ، امرت دوئم کا یکم اکتوبر 2021کو آغاز کیاگیاتھا ، جس کے تحت 50000سے 99999تک کی آبادی والے دوسرے درجہ کے قصبات کے لئے جی آئی ایس پرمبنی ماسٹرپلان وضع کرنے کے بارے میں ایک ذیلی اسکیم کو بھی شامل کیاگیاہے ۔
مکانات اورشہری امورکے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔
**********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -8964
(ریلیز آئی ڈی: 1850453)
وزیٹر کاؤنٹر : 131