وزارتِ تعلیم

اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی سطح  تک لے جانے کی کارروائی –عالمگیریت

Posted On: 08 AUG 2022 4:57PM by PIB Delhi

بھارت  کو مطالعہ کے ایک عالمی مرکز کے طورپر فروغ دینے اور قومی تعلیمی پالیسی این ای پی -2020 کی عالمگیریت کے لئے مختلف اقدامات کرنے لازمی ہیں ۔ ان اقدامات میں دیگرباتوں کے علاوہ ، تحقیق /تدریسی اشتراک میں سہولت فراہم کرنا اور اعلیٰ معیار کے غیرملکی اوراعلیٰ تعلیمی اداروں ایچ ای آئی کے ساتھ اساتذہ /فیکلٹی /طلباءکے تبادلے اورغیرملکوں کے ساتھ متعلق باہمی طورپرمفید مفاہمت ناموں پردستخط کرنا ، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی یونیورسٹیوں کی دیگر ملکوں میں کیمپسز قائم کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ، منتخبہ یونیورسٹیوں یعنی ، دنیا کی بہترین 100یونیورسٹیوں میں سے منتخبہ یونیورسٹیوں کو سہولت فراہم کی جائے گی کہ وہ بھارت میں کام کاج کریں ، بیرون ملک سے بھارت آنے والے طلباء کا خیرمقدم کرنے اور ان کی معاونت کی غرض سے ہرایچ ای آئی میں انٹرنیشنل اسٹوڈینٹ آفس قائم کرنا ، ہرایچ ای آئی کے لئے ضرورت کے مطابق جہاں بھی  مناسب ہو غیرملکی یونیورسٹیوں میں حاصل اعزازات کو نمایاں کرنا ، اور انڈولوجی یعنی ہندوستان کی تاریخ ، ادب اور ثقافت وغیرہ کا مطالعہ ، بھارت زبانوں ، طریقہ علاج کا آیوش نظام ، یوگ وغیرہ جیسے مضامین پرکورسیز اورپروگرام وغیرہ شامل ہیں ۔

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) 2020کی سفارشات کے عین مطابق ، اعلیٰ تعلیم کی عالمگیریت کو مستحکم بنانے کے مقصد سے بہت سے اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔ ان میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں :

  1. اعلیٰ تعلیم کی عالمگیریت کے بارے میں رہنما ہدایات کو یو جی سی نے جولائی 2021میں نوٹیفائی کی تھا ۔ ان رہنما ہدایات میں غیرملکی طلباء کی میزبانی کرنے والی یونیورسٹیوں کے کیمپس میں بین الاقوامی امورکے لئے آفس قائم کرنا اور سابق طلباء سے رابطہ قائم کرنے سے متعلق سیل قائم کرنا۔
  2. 179 یونیورسٹیوں نے بین الاقوامی امورکے لئے دفاتر قائم کئے ہیں جب کہ 158یونیورسٹیوں  نے سابق طلباء سے مربوط ہونے سے متعلق سیل قائم کئے ہیں ۔
  3. بھارت کے ایچ ای آئیز  اورغیرملکی ایچ ای آیئز کے درمیان تعلیمی  تعاون اور اشتراک کو پروان چڑھانے کی غرض سے ، ‘‘یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( بھارتی اورغیرملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیمی اشتراک ) ضابطے 2022’’دومئی 2022کو مشتہرکئے گئے ہیں ۔
  4. گفٹ سٹی گجرات میں عالمی معیارکی غیرملکی یونیورسٹیوں اوراداروں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ گھریلو ضوابط سے آزاد ، فائننشیل منیجمنٹ، فن ٹیک ، سائنس ، ٹیکولوجی ، انجینئرنگ اورریاضی میں کورسیز پیش کئے جاسکیں ۔
  5. یونیورسٹی گرانٹس کمیشن یوجی سی کے مقتدر حیثیت  کے حامل ادارے ، جنھیں یونیورسٹی میں درجہ حاصل ہے ، ان سے متعلق ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے ، تاکہ یوجی سی کے موجودہ مقتدراداروں سے متعلق ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے ، تاکہ یوجی سی کے مقتدر حیثیت کے حامل اداروں سے متعلق ضوابط کی شرطیں اوردیگر پابندیاں ، ان اداروں کے آف شورکیمپس کے قیام کے لئے راستہ ہموارکرسکیں اورانھیں یورنیورسٹی میں درجہ حاصل ہوسکے ۔

تعلیم کے وزیرمملکت ڈاکٹرسبھا س سرکارنے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

**********

 

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -8955



(Release ID: 1850442) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Telugu