وزارت دفاع
امریکہ کی خصوصی فورسیز کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق ، ہماچل پردیش میں باک لوہ کے مقام پرشروع ہوگئی ہے
Posted On:
08 AUG 2022 6:08PM by PIB Delhi
بھارت –امریکہ مشترکہ خصوصی فورسیز کی 13ویں فوجی مشق ‘‘ایکس وجراپرہار 2022’’ آج ہماچل پردیش میں باک لوہ کے مقام پراسیپشل فورسز ٹریننگ اسکول (ایس ایف ٹی ایس ) میں شروع ہوگئی ہیں ۔ امریکی دستے کی نمائندگی امریکہ کی خصوصی فورسیز کے اولین اسپیشل فورسیز گروپ (ایس ایف جی ) اوراسپیشل ٹیکٹکس اسکویڈرن (ایس ٹی ایس ) کے اہلکاروں کی جانب سے کی جارہی ہے ، جب کہ بھارتی فوج کا دستہ ، ایس ایف ٹی ایس کی زیرپرسرپرستی ، اسپیشل فورسیز کے منتخبہ اہلکاروں پرمشتمل ہے ۔
مشترکہ فوجی مشن کے وجراپرہا رسلسلے کا مقصد ، مشن کی مشترکہ منصوبہ بندی اور کارروائی جاتی حکمت عملیوں جیسے شعبوں میں بہترین طورطریقوں اور تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کراناہے ، تاکہ دونوں ملکوں کی خصوصی فورسیز کے درمیان باہمی ربط وضبط کو بہتربنایاجاسکے ۔ اس سالانہ فوجی مشق کی میزبانی ، باری باری بھارت اورامریکہ کرتے ہیں ۔ 12ویں مشترکہ فوجی مشق ، اکتوبر 2021میں امریکہ میں واشنگٹن کے جوائنٹ بیس لیوس میکورڈ کے مقام پرمنعقد کی گئی تھی ۔
فوجی مشق کے اگلے 21روز کے دوران ، دونوں فوجوں کی ٹیمیں ، سلسلے وار اسپیشل آپریشنز ، انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں ، پہاڑی علاقوں میں روایتی اور غیرروایتی مصنوعی منظرناموں میں فضائی کارروائیوں وغیرہ کی مشترکہ طورپر تربیت حاصل کریں گی اوران کی منصوبہ بندی کریں گی ۔
یہ مشترکہ فوجی مشق ، دونوں ملکوں کی اسپیشل فورسیز کے درمیان دوستی کے روایتی رشتے کومستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ بھارت اورامریکہ کے درمیان دو طرفہ دفاعی اشتراک کو بہتربنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔
**********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -8849
(Release ID: 1850409)
Visitor Counter : 151