وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مصنوعی ذہانت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 5:12PM by PIB Delhi

وزیرمملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی  نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 (پیرا 4.24) میں مصنوعی ذہانت  ، ڈیزائن تھنکنگ ، ہولسٹک ہیلتھ ، آرگینک طریقہ زندگی، ماحولیاتی تعلیم ، عالمی شہریت سے متعلق تعلیم (جی سی ای ڈی ) وغیرہ  عصری موضوعات سمیت  ٹھوس نصاب   کی تجویز  پیش کی گئی ہے۔ اس کے مدنظر اساتذہ کی تعلیم کے معیارات کو بہتر کرنے کے لئے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔مثال کے طورپر چار سالہ انٹی گریٹیڈ ٹیچر ایجوکیشن  پروگرام ( آئی ٹی ای پی ) اور نشٹھا انٹی گریٹیڈ  ٹریننگ پروگرام   ورژن  1.0، 2.0 اور 3.0 کو اساتذہ  ، ہیڈ ٹیچر /پرنسپل او ر  تعلیمی انتظام سے وابستہ دیگر  متعلقین کے لئے  اسکولی تعلیم  کی مختلف سطحوں  پر متعارف کرایا گیا ہے۔ نشٹھا ٹیننگ پروگرام  کی نگرانی  دیکشا پورٹل کے ذریعہ آن لائن کی جاتی ہے۔اس میں  خود سے سیکھنے  اور گہری نگرانی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اے آئی سولیوشن   کا انتظام کیا گیا ہے۔درایں اثناء سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن  (سی بی ایس ای )  نے اپنے ملحقہ اسکولوں میں نویں کلاس کے لئے  مصنوعی ذہانت کو  بطورسبجیکٹ   تعلیمی سال  20-2019 سے اور گیارہویں  کلاس کے لئے تعلیمی سال 22-2021 سے  شروع کیا ہے۔

*************

ش ح۔ق ت۔رم

U-8952


(ریلیز آئی ڈی: 1850406) وزیٹر کاؤنٹر : 133
یہ ریلیز پڑھیں: English