وزارت خزانہ

حکومت کی طرف سے کئے گئے متعدد اقدامات سے ٹیکس کی وصولی میں اضافہ ہوا

Posted On: 08 AUG 2022 6:30PM by PIB Delhi

مختلف عوامل جیسے کووڈ کے بعد تیزی سے معاشی بحالی، حکومت کی طرف سے کئے گئے متعدد اقدامات کی بہتر تعمیل نے ٹیکس کی وصولی میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

مزید تفصیلات دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے بتایا کہ مالی سال 2020-21  کے مقابلے میں مالی سال 2021-22 کے دوران مرکزی ٹیکسوں کی وصولی حسب ذیل ہے:

 

مجموعی ٹیکس ریوینیو*

(کروڑ روپے میں)

مالی سال 2020-21

20,27,104

مالی سال 2021-22

27,08,291

* ماخذ: پروویجنل اکاؤنٹس

 

سروس سیکٹر اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کے تحت ٹیکس وصولی کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:-

(کروڑ روپے میں)

جی ایس ٹی ^

مالی سال

مینوفیکچرر

سروس فراہم کنندہ

2021-22

4,88,215

4,38,921

^ ادائیگی کی تاریخ کی بنیاد پر چالان ڈیٹا سے حاصل کردہ وصولی/ محصول کی قدر۔

 

(کروڑ روپے میں)

براہ راست ٹیکس #

تشخیصی سال

مینوفیکچرر

سروس سیکٹر

2021-22

1,91,908.99

3,48,807.70

# ماخذ: ڈی جی آئی ٹی (سسٹمز)، سی بی ڈی ٹی - شیڈول ’کاروبار کی نوعیت‘ میں ظاہر کردہ معلومات پر مبنی

 

وزیر موصوف نے بتایا کہ دیگر اقدامات کے علاوہ، پانچ ٹریلین ڈالر اور اس سے زیادہ کی معیشت بننے کی سمت میں درج ذیل کام کیے گئے ہیں:

• حکومت نے 2021-22 میں اپنے کیپیکس بجٹ میں تقریباً 35 فیصد اور پھر 2022-23 میں مزید 35 فیصد اضافہ کیا۔ 2022-23 میں، ریاستوں کے لئے مختص کی گئی رقم سمیت کیپیکس کے لیے مختص بجٹ 10.68 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو کہ جی ڈی پی کا 4.1 فیصد ہے۔

• بجٹ 2021-22 میں اعلان کردہ نجکاری کی طرف مہم اب 2022-23 کے بجٹ میں اعلان کردہ پی ایم گتی شکتی اسکیم کی تکمیل ہے، تاکہ اقتصادی تبدیلی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بین وزارتی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

• پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم، جس کا ابتدائی طور پر آتم نربھر بھارت مشن کے ایک بڑے جزو کے طور پر اعلان کیا گیا تھا، کو 14 شعبوں کا احاطہ کرنے کے لیے وسعت دی گئی ہے، جو نیشنل انفرااسٹرکچر پائپ لائن آف پروجیکٹس کے ساتھ مل کر معیشت میں سرمایہ کاری اور ترقی کو فروغ دے گی۔

• حکومت نے بینکوں میں دوبارہ سرمایہ کاری کی ہے، ان کا انضمام کیا ہے اور ان کی بیلنس شیٹ کو مضبوط کیا ہے، تاکہ بینکوں کی قرض دینے کی صلاحیت تیزی سے بڑھ سکے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ماضی میں کئے گئے اقدامات سے ملک کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان میں اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو متعارف کرانا، دیوالیہ اور دیوالیہ پن کوڈ (آئی بی سی)، کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں کمی، لیبر قوانین کو معقول بنانا اور دیگر اقدامات شامل ہیں، جنھوں نے کاروبار کرنے میں آسانی کی صورت حال کو بہتر بنایا ہے۔

 

*****************

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8900

08.08.2022



(Release ID: 1850120) Visitor Counter : 114


Read this release in: English