محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اداروں میں لیبر کوڈز

Posted On: 08 AUG 2022 3:15PM by PIB Delhi

محنت و روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ چھٹی اقتصادی مردم شماری کے مطابق، ہندوستان میں اداروں کی ایک بڑی تعداد سائز میں چھوٹی ہے۔ تاہم، اسٹیبلشمنٹ کے سائز کا لحاظ کئے بغیر لیبر کوڈز ورکرز کو دستیاب دستیاب تحفظ کو مستحکم کرتے ہیں،  جس میں غیر منظم ورکرز کے لئے  قانونی کم از کم اجرت، سماجی تحفظ اور ورکرز کی صحت کی دیکھ  ریکھ  شامل ہے۔ اجرتوں  سے متعلق کوڈ  2020 نے کم از کم اجرت  اور اجرت کی وقت پر  ادائیگی کے قانونی حق کو یونیورسلائز  کیا ہے جس کا مقصد  پائیدار ترقی اور شمولیت والی  ترقی کو سپور ٹ کرنا ہے۔اس  کے  علاوہ منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں کے لیے تمام ملازمین اور ورکرز کو سماجی تحفظ فراہم کرانے کے لئے  سماجی تحفظ سے متعلق کوڈ  2020 (ایس ایس کوڈ)  ہے۔ سماجی تحفظ کے کوریج میں اضافے کے لیے ایس ایس کوڈ میں  درج ذیل التزامات کئے گئے ہیں:-

  1. ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے کوریج کی  نوٹی فائڈ اضلاع/علاقوں کے  برخلاف  کل ہند سطح تک توسیع،اس کے علاوہ  10 سے کم ملازمین والے اداروں کے لیے رضاکارانہ بنیادوں پر ای ایس آئی سی کوریج شروع لہا گہا ہے۔ علاوہ ازیں  ای ایس آئی سی کے تحت  ملنے والے فوائد کا اطلاق ایسے ادارے پر بھی ہوگا  جو مرکزی حکومت کے ذریعہ نوٹی فائڈ خطرناک یا زندگی کو خطرے میں  ڈالنے والا کام کرتے ہیں ، چاہے اس میں  ایک ملازم مقرر ہو۔
  2.      غیر منظم ورکرز ،گگ ورکرز اور پلیٹ فارم ورکرز کی  بہبود کے لیے اسکیمیں وضع کرنے کے  واسطے  ایک  سوشل سکیورٹی  فنڈ ۔
  3.      گگ ورکر اور پلیٹ فارم ورکر کی  سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کی اسکیمیں تیار کرنے کے مقصد سے  تشریح کی گئی ہے۔
  4.      مرکزی حکومت کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ای ایس آئی سی یا ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے ذریعے غیر منظم ورکرز ،  گگ ورکرز اور پلیٹ فارم  ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو فوائد پہنچائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

(2022۔08۔08)

U- 8895

                            


(Release ID: 1850115) Visitor Counter : 137


Read this release in: English