وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈیفنس فورسز کی تشکیل نو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 3:06PM by PIB Delhi

دفاعی افواج کی جدت کاری  ؍ اصلاحات ایک مسلسل عمل ہے، جو خطروں کے تخمینے، کارروائیوں کی آزمائشوں اور ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں پر مبنی ہے تاکہ سکیورٹی سے متعلق تمام چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے مسلح افواج ہمہ وقت تیار رہیں۔ ہتھیاروں میں انحصار کم کرنے اور دفاعی سازو سامان کی اندرون ملک تیاری کو فروغ دینے کے لئے ڈی اے پی-20 میں ایک مکمل  طورپر نیا ‘‘ میک اینڈ انوویشن’’ طریقۂ کار شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت حکومت کی فنڈنگ اور صنعتوں کی فنڈنگ دونوں طرح سے نجی ساجھیداری  کے ذریعے دفاع سازوسامان کی اندرون ملک ڈیزائن اور تیاری میں آسانی لائی جا رہی ہے۔

 

پروگریسیو پرومولگیشن  آف پوزیٹیو انڈیجینائزیشن لسٹ: دفاعی ہتھیاروں اور سازوسامان کی پوزیٹیو انڈیجنائزیشن  فہرستوں کا ایک سلسلہ لایا گیا ہے اور ان میں شامل دفاعی مصنوعات و ہتھیار بیرون ملک سے درآمد نہیں کئے جائیں گے۔ اس طرح کی پہلی فہرست ، جس میں ایک سو ایک مصنوعات شامل ہیں، اگست ؍  2020 میں جاری کی گئی دوسری مذکورہ فہرست، جس میں 108 اشیاء شامل تھیں، مئی 2021 میں جاری کی گئی اور تیسری     فہرست جس میں 101 مصنوعات شامل تھیں، اپریل 2022 میں جاری کی گئی۔

 

دفاعی مینو فیکچرنگ میں آتم نربھر بھارت کے اثرات درج ذیل ہیں:

  • مالی سال 23-2022 میں بجٹ اعلان کے مطابق، جس میں 25 فیصد دفاعی تحقیق و ترقی کو صنعتوں پر مبنی تحقیق و ترقی کے لئے مختص کرانے کی بات تھی، حکومت نے میک وَن، میک 2، ایس پی وی ماڈل اور آئی ڈی ای ایکس روٹ کے تحت  صنعتوں کی قیادت میں ڈیزائن اور تیاری کے لئے 18 بڑے پلیٹ فارموں کو منظوری دی۔
  • اپریل 2018 میں دفاع کے لئے ایک اختراعی ایکو سسٹم آئی ڈی ای ایکس شروع کیا گیا، جس کا مقصد دفاع اور ایرو اسپسیس میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا تھا اور اس کام میں ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپس، انفرادی اختراع کاروں، آر اینڈ ڈی اداروں اور تعلیمی میدان کے افراد کو ساتھ لے کر کام کرنا ہے اور انہیں اس   کام کے لئے گرانٹ اور فنڈنگ فراہم کی جاتی ہے۔
  • سرکاری خریداری کے آئی ڈی ای ایکس روٹ کو آسان بنایا گیا اور ٹرائل طریقۂ کار میں اصلاحات لا کر ٹائم لائن کو پہلے کی دو برس کی مدت کو کم کر کے 5 ماہ کیا گیا۔
  • حکومت نے دفاع اور ایرو اسپیس میں اختراع کو بڑھاوا دینے کے لئے 498.78 کروڑ روپے کی لاگت والی ایک اسکیم(  2026-2025، 22-2021) کو منظوری دی۔
  • دفاعی مینو فیکچرنگ میں خودکفالت حاصل کرنے کے لئے اور ڈی پی ایس یو ایس کے ذریعے برآمدات کو کم سے کم کرنے کی خاطر محکمے نے ایک پوزیٹیو انڈیجنائزیشن لسٹ جاری کی۔
  • اندرون ملک تیاری کا ایک پورٹل ‘‘ سری جن’’ اگست 2020 میں لانچ کیا گیا۔ اب تک 21 ہزار دفاعی سامان، جنہیں پہلے درآمد کیا جاتا تھا، اس پورٹل پر دستیاب کرائے گئے ہیں اور  338 نجی کمپنیوں نے 4700 آئٹموں کی اندرون ملک تیاری میں دلچسپی دکھائی ہے۔
  • میک-2 زمرے(صنعتوں کی فنڈنگ والے) کے لئے علیحدہ طریقۂ کار نوٹیفائی کیا گیا ہے تاکہ دفاعی سازوسامان کی اندرون ملک تیاری کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
  • اس کے علاوہ سرکاری خریداری کے میک ٹو طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے اور مقررہ مدت کو گزشتہ دو برس سے کم کر کے محض 5 ماہ کیا گیا ہے۔
  • کاروبار میں آسانی کے حصے کے طور پر برآمدات کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے اور یہ مکمل طور پر آن لائن ہے۔
  • ڈیفنس لسٹنگ افسراسٹرکچر اسکیم (ڈی ٹی آئی ایس) ملک میں 6 سے 8 گرین فیلڈ  ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر کے قیام کے لئے شروع کی گئی تاکہ دیسی صنعتوں کے لئے ڈیفنس ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر میں خود کفالت حاصل ہو سکے۔
  • آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر حکومت نے 11؍ جولائی 2022 کو اے آئی ڈی ای ایف پروگرام کا انعقاد کیا، جہاں پہلی  مرتبہ 75 دفاع کی مخصوص مصنوعی ذہانت مصنوعات کو وزیر دفاع نے لانچ کیا۔ پروگرام کے دوران  ڈی پی ایس یو ایس کی تین مصنوعی ذہانت مصنوعات کو بھی مارکٹ کے لئے لانچ کیا گیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(ریلیز آئی ڈی: 1850077) وزیٹر کاؤنٹر : 138
یہ ریلیز پڑھیں: English