وزارت خزانہ

پی ایم ایس بی وائی کے تحت 1,990.57 کروڑ روپے کی رقم کے 1,00,255 دعووں کی ادائیگی کی گئی


پی ایم جے جے بی وائی کے تحت 11,866.32 کروڑ روپے کی رقم سے 5,93,316 دعووں کی ادائیگی کی گئی

Posted On: 08 AUG 2022 6:31PM by PIB Delhi

پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (PMSBY) اور پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (PMJJBY) کو 9.5.2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ فراہم کردہ اسکیموں کے قواعد میں، دوسری باتوں کے ساتھ، یہ بھی شامل ہے کہ پریمیم کا جائزہ سالانہ دعووں کے تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ یہ بات خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، وزیر موصوف نے بتایا کہ 6.7.2022 تک، PMSBY اور PMJJY اسکیموں کے تحت بالترتیب 1,00,255 دعووں کے لیے 1,990.57 کروڑ روپے اور 5,93,316 دعووں کے لیے 11,866.32 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت نے پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے لیے پریمیم کی شرحوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی، جس کی سربراہی ممبر، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) نے کی تھی۔ کمیٹی نے، دیگر باتوں کے ساتھ، اسکیموں کو قابل عمل رکھنے کے لیے PMSBY اور PMJJBY کے لیے پریمیم کی شرحوں میں اضافے کی سفارش کی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی یونیورسل سوشل سیکورٹی اسکیمیں ہیں جو مخصوص عمر کے گروپوں میں سب کے لیے کھلی ہیں اور غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے لوگوں یا اس طرح کے کسی دوسرے مخصوص گروپ کے لیے مخصوص نہیں ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ 31.5.2022 تک، درج ذیل نجی انشورنس کمپنیاں PMJJBY اور PMSBY کو نافذ کر رہی تھیں:

 

اسکیم

بیمہ کنندہ کا نام

پی ایم جے جے بی وائی

بھارتی AXA لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ

بجاج آلیانز لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ

کینرا ایچ ایس بی سی اورینٹل بینک آف کامرس لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ

ایکسائیڈ لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ

ایچ ڈی ایف سی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ

آئی سی آئی سی آئی پروڈنشل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ

میکس لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ

پی این بی میٹ لائف انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ

ایس بی آئی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ

اسٹار یونین ڈائی آئیچی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ

TATA AIA لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (xii) انڈیا فرسٹ لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ

پی ایم ایس بی وائی

بجاج آلیانز جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ

بھارتی AXA جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ

چولامنڈلم ایم ایس جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8903



(Release ID: 1850050) Visitor Counter : 116


Read this release in: English