اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے کئے گئے اقدامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 5:30PM by PIB Delhi

اسٹیل ایک ڈی ریگولیٹڈ سیکٹر ہے جہاں قیمتیں طلب اور رسد، عالمی منڈی کے حالات، خام مال کی قیمتوں کے رجحانات، لاجسٹک لاگت، بجلی اور ایندھن کی قیمت وغیرہ پر منحصر ہوتی ہیں۔ حکومت نے بازار کے حالات اور اپ اسٹریم و ڈاون اسٹریم دونوں صارفین کے خدشات کو پیش نظر  رکھتے ہوئے مناسب اقدامات کیے ہیں۔ حالیہ دنوں میں حکومت نے خام مال اور اسٹیل کو مناسب قیمتوں پر دستیاب کرانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں، جن میں شامل ہیں:

(i)  2021-22کے مرکزی بجٹ میں نان الائے، الائے اور اسٹینلیس اسٹیل کی سیمیز، فلیٹ اور لانگ مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں 7.5 فیصد تک کمی۔

(ii) مرکزی بجٹ 2022-23 میں اسٹیل کی مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز (اے ڈی ڈی) اور کاؤنٹر ویلِنگ ڈیوٹی (سی وی ڈی) کی تنسیخ کے ساتھ اسٹیل اسکریپ پر کسٹم ڈیوٹی میں رعایت 31 مارچ 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔

(iii) اکیس مئی 2022 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے اسٹیل اور اسٹیل کی دیگر مصنوعات کے خام مال پر ٹیرف میں ترمیم، جس میں اینتھراسائٹ / پلورائزڈ کول انجیکشن (پی سی آئی) کول، کوک، سیمی کوک اور فیرو- نکل پر درآمدی ڈیوٹی کو صفر کر دیا گیا ہے۔ لوہے کی دھاتوں / کانسنٹریٹس اور آئرن اُور پیلیٹس پر ایکسپورٹ ڈیوٹی بالترتیب 50 فیصد اور 45 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے اور پگ آئرن اور اسٹیل کی متعدد مصنوعات پر 15 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

یہ اطلاع اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8888


(ریلیز آئی ڈی: 1850010) وزیٹر کاؤنٹر : 131
یہ ریلیز پڑھیں: English