اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ کی صلاحیت میں توسیع
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 AUG 2022 5:29PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) کی موجودہ خام اسٹیل کی پیداواری صلاحیت 20.63 ملین ٹن سالانہ ہے۔ 2030 تک خام اسٹیل کی پیداوار کو 300 ملین ٹن تک بڑھانے کے تصور کے مطابق، ایس اے آئی ایل نے 2030-31 تک اپنی خام اسٹیل کی پیداواری صلاحیت کو 35 ملین ٹن سالانہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ایس اے آئی ایل کی طرف سے 35 ملین ٹن سالانہ خام اسٹیل کی صلاحیت تک پہنچنے کے لیے اشارہ جاتی سرمایہ کاری کا مجوزہ پیمانہ تقریباً 1,10,000 کروڑ روپے ہوگا۔
ایس اے آئی ایل کی صلاحیت میں توسیع کے منصوبوں کو قرض اور ایکویٹی کے امتزاج کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، جو کہ عام طور پر 1:1 کے تناسب میں ہوتا ہے۔ پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کو عمل درآمد کے مرحلے تک پہنچنے، جس میں اخراجات بھی ہوتے ہیں، سے پہلے تیاری کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ چونکہ یہ منصوبے تیاری کے مرحلے میں ہیں، اس لیے ان منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے کوئی خرچ نہیں ہوا۔
لینڈ بینک کا مطالعہ جاری ہے۔ تاہم، ابتدائی مطالعہ پہلے مرحلے میں زیر غور توسیعی منصوبے کے لیے زمین کی دستیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔
جدید پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (پی ایس ای) پالیسی کا مقصد پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (پی ایس ای) میں حکومت کی موجودگی کو کم کرنا، پرائیویٹ سیکٹر کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ نجی سرمایہ، ٹیکنالوجی، اختراعات اور بہترین انتظامی طریقوں کو شامل کرنے کی اجازت دی جاسکے۔ سرمایہ کشی کے لئے نشان زاد کیے گئے کسی دوسرے پبلک سیکٹر کو اپنے ہاتھ میں لینے /بولی لگانے کی اجازت دینے سے یہ مقصد ہی فوت ہوجائے گا۔
لہذا، ایس اے آئی ایل کے لیے آر آئی این ایل کو حاصل کرنے کی بولی میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے۔
یہ معلومات اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.8887
(ریلیز آئی ڈی: 1850009)
وزیٹر کاؤنٹر : 139