کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کان کنی میں خود کفیلی

Posted On: 08 AUG 2022 4:24PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  کانکنی کی وزارت نے 28 مارچ 2021 سے ایم ایم ڈی آر ترمیمی ایکٹ 2021 کے ذریعے مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 (ایم ایم ڈی آر ایکٹ، 1957) میں ترمیم کی ہے جس کا مقصد معدنیات کی پیداوار میں اضافہ اور کانوں کا معینہ مددت میں کام کرنا ،  کان کنی کے شعبے میں روزگار اور سرمایہ کاری میں اضافہ، پٹے دار کی تبدیلی کے بعد کان کنی کے کاموں میں تسلسل برقرار رکھنا اور معدنی وسائل کی تلاش اور نیلامی کی رفتار میں اضافہ کرنا ہے۔

دیگر باتوں کے ساتھ اصلاحات میں درج ذیل شامل ہیں:

(i)      بغیر کسی آخری استعمال کی پابندی کے معدنی بلاکس کی نیلامی کو لازمی قرار دے کر کیپٹیو اور نان کیپٹیو مائنز کے درمیان فرق کو ختم کرنا۔ مزید برآں، موجودہ کیپٹیو مائنز کو منسلک پلانٹس کی ضرورت کو پورا کرنے اور ریاستی حکومت کو اضافی رقم کی ادائیگی کے بعد پیدا ہونے والی معدنیات کا 50 فیصدتک فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

(ii)     ایک کان کے سلسلے میں ویلیڈ قانونی منظوریوں کی منتقلی کا انتظام کیا گیا ہے جس کی معیاد نیلامی میں اس کان کے کامیاب بولی دہندہ کے  لئے  ختم ہو رہی  تھی یا ہوگئی تھی۔

(iii)    نیلام نہ ہونے والی کانوں کے لیے معدنی رعایتوں کی منتقلی پر پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔

یہ اصلاحات آتما نربھر بھارت ابھیان کے تحت ملک کی معدنی ضروریات میں خود کفیلی حاصل کرنے میں معاون ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 8891

                          


(Release ID: 1850005) Visitor Counter : 119


Read this release in: English