محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اٹل بیمیت ویکتی کلیان یوجنا

Posted On: 08 AUG 2022 3:12PM by PIB Delhi

اٹل بیمیت ویکتی کلیان یوجنا (اے  بی وی کےوائی) ملازمین کے ریاستی بیمہ (ایس ایس آئی) ایکٹ، 1948 کے تحت آنے والے ملازمین کے لیے ایک فلاحی اقدام ہے جو بیمہ شدہ افراد (ٓئی پی ایس) بے روزگاری  کے ہنگامی حالات میں کارکن کی زندگی میں ایک بار 90 دن تک نقد معاوضے کی شکل میں ہے۔

یہ اسکیم یکم جولائی 2018 کو نافذ ہوئی اور اس میں دو بار یکم جولائی  .2020 سے 30 جون 2021 تک اور یکم جولائی 2021  سے 30 جون 2022 تک توسیع کی گئی تاکہ ان آئی پی ایس کو راحت فراہم کیا جا سکے جو کوویڈ 19 کے دوران بے روزگار ہو گئے تھے۔ اسکیم کی اہلیت اور دیگر شرائط میں  24 مارچ 2020  سے کی گئی نرمی درج ذیل ہے:-

اسکیم کے تحت ریلیف کی شرح اوسط یومیہ کمائی کے 25فی صد سے بڑھا کر دعویدار کی اوسط یومیہ کمائی کے 50فی صد تک کر دی گئی۔

آئی پی کو کم از کم 2 سال کے لیے بیمہ کے قابل ملازمت میں ہونا چاہیے تھا اور اسے بیروزگاری سے فوراً پہلے شراکت کی مدت میں 78 دنوں سے کم نہیں اور بے روزگاری سے پہلے دو سالوں میں باقی تین شراکت کی مدت میں سے ایک میں کم از کم 78 دنوں کے لیے تعاون کرنا چاہیے تھا۔ اس سے پہلے، شراکت کے چار ادوار میں سے ہر ایک میں کم از کم 78 دن کی شراکت درکار تھی۔

دعویٰ دائر کرنے کے لیے انتظار کی مدت 90 دن سے کم کر کے 30 دن کر دی گئی۔

آجر کے ذریعے لازمی فائلنگ اور دعویدار کی طرف سے حلف نامہ جمع کروانا ختم کر دیا گیا۔

ای  ایس آئی ایکٹ کے تحت آنے والے تمام بیمہ شدہ افراد اسکیم کے تحت حقدار ہیں اور علیحدہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ معلومات محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

**********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8878



(Release ID: 1850000) Visitor Counter : 136


Read this release in: English