ریلوے کی وزارت
ریلوے اسٹیشنوں پر ڈیجیٹل ادائیگی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 AUG 2022 4:41PM by PIB Delhi
ریلوے اسٹیشنوں پر نقدرقم پر کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت پرروکلگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ تاہم، ریلوے اسٹیشنوں پر کیٹرنگ یونٹس کے ذریعہ کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کے لیے لین دین کے ڈیجیٹل طریقے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد مسافروں کو ادائیگی کے اضافی متبادل کے ساتھ سہولت فراہم کرنا ہے۔ 2017 کے کمرشل سرکلر 20 کے ذریعہ جاری کردہ موجودہ کیٹرنگ پالیسی کے مطابق، کیش لیس لین دین کی سہولت پی او ایس /سوائپ مشین وغیرہ تمام اسٹیٹک یونٹس میں لازمی طور پر دستیاب ہو گی۔
یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
***********
ش ح ۔ ف ا ۔ م ش
U. No.8862
(ریلیز آئی ڈی: 1849788)
وزیٹر کاؤنٹر : 104