کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ادویہ سازی سے متعلق مارکیٹنگ کے طورطریقوں کے لئے یکساں ضابطہ
Posted On:
05 AUG 2022 4:57PM by PIB Delhi
حکومت نے ادویہ سازکمپنیوں کے لئے ادویہ سازی سے متعلق مارکیٹنگ کے طورطریقوں کے لئے ایک یکساں ضابطہ (یو سی پی ایم پی ) وضع کیاہے ۔ یہ ضابطہ یکم جنوری 2015سے نافذالعمل ہے تاکہ ادویہ ساز کمپنیوں کے ذریعہ غیراخلاقی طورطریقوں پرروک لگائی جاسکے ۔ یہ ضابطہ ، ادویہ ساز کمپنیوں کے ان کی مارکیٹنگ کے طورطریقوں کو متعین کرنا ہے۔ ان میں میڈیکل ریپریزنیٹیٹو ، ادویہ کے فروغ کی غرض سے متن سے متعلق اورآڈیو –ویژول مواد ، نمونے ، تحائف وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ ضابطہ حفظان صحت سے متعلق پیشہ ورافراد کے ساتھ تعلق قائم کرتاہے ۔
اس ضابطے میں ، ضابطے کے کام کاج سے متعلق موڈ کی تفصیلات اور شکایتوں کے ازالے کے مقصد سے ، ادویہ سازی سے متعلق مارکیٹنگ کے طورطریقوں کے لئے ضابطہ ٔ عمل یا اخلاقی اصولوں سے متعلق کمیٹی کی تشکیل میں ادویہ ساز کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کی ذمہ داریوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔
اس ضابطہ کو ادویہ سازی سے متعلق کمپنیوں کی سبھی بڑی ایسوسی ایشنوں نے اختیارکیاہے اورمحکمے نے ، مختلف مواقع پرادویہ ساز کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے ذریعہ ضابطے پرعمل آوری کاجائزہ لیاہے ۔
ادویہ سازکمپنیوں کے ذریعہ ، رضاکارانہ یو سی پی ایم پی کی خلاف ورزی سے متعلق شکایتوں کو ضروری کارروائی کے لئے متعلقہ ایسوسی ایشنوں کو پیش کردیاجاتاہے ۔
انڈین میڈیکل کاؤنسل (پیشہ ورانہ سلوک ، آداب اوراخلاقیات ) ریگولیشن ، 2022کو ، انڈین میڈیکل کاؤنسل ایکٹ -1956(1956کے 102) کے تحت وضع کیاگیاہے اوراسی کے تحت ادویہ سازی اور ملحقہ صحت کے شعبے کی صنعت کے ساتھ تعلقات میں ڈاکٹروں اورڈاکٹرکی پیشہ ورانہ ایسوسی ایشنوں کے طرز عمل کا احاطہ کیاجاتاہے ۔ یو سی پی ایم پی کے علاوہ مارکیٹنگ سے متعلق غیراخلاقی ، طورطریقوں سے نمٹنے اوران پرروک تھام لگانے کی غرض سے خاطرخواہ اورقابل نفاذ قانونی نظام موجود ہے ۔
محکمے کو سول سائٹیوں اورسرپرست گروپ کی جانب سے حال ہی میں کوئی نمائندگی موصول نہیں ہوئی ہے ، جس سے کہ یو سی پی ایم پی ضابطے کو لازمی ضابطہ بنایاجاسکے ۔
کیمیائی اشیاء اورکھاد کے وزیرمملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
**********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -8858
(Release ID: 1849784)
Visitor Counter : 181