ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ریلوے کی ملازمت میں صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے اقدامات

Posted On: 03 AUG 2022 4:46PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مختلف سطح - 1 کے عہدوں پر انتخاب اور بھرتی میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں:

  1. خواتین امیدواروں سے جمع کی گئی درخواست کی فیس امتحان میں شامل ہونے والیوں کو واپس کر دی جاتی ہے۔
  2. بیواؤں، مطلقہ خواتین اور عدالتی طور پر اپنے شوہروں سے الگ ہونے والی خواتین جو شادی شدہ نہیں ہیں ، کے لیے عمر کی بالائی حد میں 35 سال کی عمر تک رعایت دی گئی ہے۔
  3. سطح-1 زمروں کے لیے، خواتین امیدواروں کے لیے فزیکل ایفیشینسی ٹیسٹ (پی ای ٹی) کے لیے کوالیفائینگ  نرمی کے معیارات کا اطلاق ہوتا ہے۔
  4. آن لائن درخواست فارم کی سہولت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ خواتین ریلوے میں بھرتی کے نوٹیفکیشن کے لیے اپنے گھر سے بھی درخواست دے سکیں۔
  5. ریلوے میں بھرتی کے نوٹیفکیشن کی وسیع تشہیر کی جاتی ہے اور ہر امیدوار، قطع نظر جنس وغیرہ، اہلیت کے معیار کو پورا کرنے والا درخواست دینے کے لیے آزاد ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 8860



(Release ID: 1849757) Visitor Counter : 96


Read this release in: English